نریندر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے سینکڑوں بھارتی قیدی رہا کرنے کا حکم دے دیا


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید بھارتیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب میں قید ان بھارتیوں کی رہائی کے لیے محمد بن سلمان سے درخواست کی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قیدیوں کی رہائی کے حکم کے ساتھ نریندر مودی کی درخواست پر محمد بن سلمان نے بھارتی حج زائرین کا کوٹہ بڑھا کر اس کی تعداد 2 لاکھ کر دی ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ولی عہد نے دہشت گردی کو مشترکہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).