فواد چوہدری کا وزارت سے استعفے کا عندیہ
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت سے استعفٰی کا عندیہ دیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری ٹی وی کا ایم ڈی تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ استعفے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ واضح رہے کہ چند دن میں سرکاری ٹی وی کے حوالے سے ان کے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے۔
Facebook Comments HS


