آسکر 2019: سنیماٹوگرافی میں نامزد تصاویر


آکیڈمی آف موشن پیکچرز، آرٹس اینڈ سائنسز نے حالی میں اعلان کیا ہے کہ 24 فروری کو ہونے والی تقریب کے دوران، سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، لائیو ایکشن شاٹ، میک اپ اور بالوں کے لئے آسکر پریزینٹیشنز کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا۔

40 سے زائد ہدایات کاروں اور سنیماٹوگرافرز نے ایک خط کے ذریعے اکیڈمی کو اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چار کیٹیگریز کو ٹی وی نشریات میں دکھائے جانے سے قبل، آن لائن لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

یہاں ہم سنیماٹو گرافی کے زمرے میں نامزد ہوئی فلموں کا جائزہ لیتے ہیں:

کولڈ وار

نامزد: لوکاسز زل

سنہ 1949 میں شروع ہونے والی یہ فلم سیاسی طور پر تقسیم شدہ یورپ کے پس منظر سے متعلق ہے، کولڈ وار میں ایک جوڑے کے پریشان کن تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔

سیاہ اور سفید ہائی کنٹراسٹ میں بنائی گئی یہ فلم تقریبا مربع فریم کا استعمال کرتی ہے جسے عام فہم میں آکیڈمی ریشو کہا جاتا ہے۔ وائڈر سکرینز کے معیار بننے سے پہلے پرانے سنیما فارمیٹس کی یاد دہی کے لیے، یہ ایک کوشش ہے۔

کولڈ وار

Curzon Artificial Eye
کولڈ وار

Curzon Artificial Eye

دی فیورٹ

نامزد: رووبی ریان

سنہ 1700 کے اوائل پر مبنی یہ فلم، دی فیورٹ، ملکہ این کی خراب صحت اور جذباتی طور پر غیر مستحکم زندگی سے متعلق ہے۔ جس میں ملکہ این، ان کی قابلِ اعتماد ساتھی لیڈی سارہ اور نئی آنے والی ایبی گیل کے درمیان طاقت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کو ہرٹفورڈشائر میں واقع ہیڈ فیلڈ ہاؤس میں فلمایا گیا ہے۔ دی فیورٹ مکمل طور پر قدرتی اور موبتیوں کی روشنی میں فلمائی گئی ہے، جو دیکھنے والے کو ایک سوفٹ، آرگینک تصویر دکھاتی ہے۔

دی فیورٹ

Atsushi Nishijima/Twentieth Century Fox

کیمرے کو اکثر ایسے غیر روایتی، کم زاویوں پر رکھا گیا ہے کہ یہ اوپر کی جانب فلم کے کرداروں پر توجہ مرکوز کرواتا دکھائی دیتا ہے۔

دی فیورٹ

Yorgos Lanthimos/Twentieth Centruy Fox

روما

نامزد: الفاؤنسو کویرون

سنہ 1970 کے اوائل میں میکسکو شہر پر بنی فلم روما، کلیو کی زندگی سے متعلق ہے۔ جو ذاتی اور سیاسی پریشانیوں کے دوران، ایک مڈل کلاس گھرانےمیں ملازمت کرتی ہیں۔

کیمرہ ایک مشاہداتی نقطہِ نظر دکھاتا ہے، اکثر اوقات یہ آس پاس کے ماحول اورعلاقے پر بھی چلا جاتا ہے۔ کرداروں کو زیادہ تر کیمرے سے قریب رکھ کر فلمایا گیا ہے، جہاں ان کے اردگرد میں روزمرہ زندگی کی چہل پہل نمایاں ہے۔

روما

Alfonso Cuarón/Shutterstock

ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ہدایت کار ہونے کے علاوہ الفاؤنسو کویرون نے اس فلم کے لیے کی جانے والی، سیاہ و سفید فوٹوگرافی کی نگرانی بھی کی ہے۔

روما

Carlos Somonte/Shutterstock

آے سٹار از بورن

نامزد: میتھیو لیباٹیک

بریڈلی کوپر اور لیڈی گاگا کو لے کر بنائی گئی یہ فلم، آے سٹار از بورن، ایک جدوجہد کرتی گلوکارہ کی بڑتی ہوئی شہرت اور ان کے ایک روک سٹار سے رومانوی تعلقات پر مبنی ہے جو ان کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

سامعین کو موسیقی کی پرفارمنس کے درمیان رکھتے ہوئے، یہ فلم زیادہ تر لال، نارنجی اور قرمزی روشنیوں میں فلمائی گئی ہے۔ گھومتی ہوئے کی گئی فوٹوگرافی، اس فلم کے ردھم اور جذبات کو بہتر طریقے سے دکھانے میں مدد دیتی ہے۔

بریڈلی کوپر اور لیڈی گاگا

Warner Bros/Shutterstock
لیڈی گاگا

Warner Bros

نیور لک آوے

نامزد: کیلب ڈسچینل

جرمنی کی تاریخ کے تین ادوار پر پھیلی، نیور لک آوے ایک نوجوان، کرٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ کرٹ آرٹ کے طالب علم ہیں، اور اپنے والد کی ناپسندیدگی کے باوجود وہ ایک ساتھی طالبہ ایلی کی محبت میں گرفتار ہیں۔

ویٹرن سنیماٹوگرافر، کیلب ڈسچینل کا ارادہ اسے فلم پر شوٹ کرنے کا تھا۔ لیکن قریبی فلم لیبارٹریوں کا بند ہوجانا، ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کا سبب بنا۔

Film still from Never Look Away

Sony Pictures Classics

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp