فواد چوہدری کے نعیم الحق سے اختلافات کی تصدیق


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص نعیم الحق سے اختلافات کی تصدیق کر دی۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نعیم الحق کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے۔

انہوں نے اس دوران نعیم الحق پر طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ انہیں کچھ پتا ہی نہیں ہوتا۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میں نے ابھی استعفیٰ نہیں دیا، میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پراختلافات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے سیاسی نہیں، ذاتی تعلق ہے، وزارت جھنڈا لگانے کےلئے نہیں ملی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔

Facebook Comments HS