بھارتی ائیر فورس کے ویسٹرن کمانڈر ان چیف ہری کمار کو برطرف کیا گیا یا ریٹائر؟


نئی دہلی : پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا، ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف کیا گیا، 27 فروری کو بھارت کے 3 جنگی جہاز تباہ ہوئے ، جس میں سے دو پاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارتی ائیر فورس میں بڑے تبدیلی کردی گئی، بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا، ائیر مارشل ہرکمار کو خراب کارکردگی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ائیر کمانڈ جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف ہوئے ہیں، ہری کمار ویسٹرن ائیر کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف تھے، ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں ہری کمارکی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کی جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں۔

یاد رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک پائلٹ کی ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنا نام ابھینندن بتا رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ اپنا عہدہ اور سروس نمبر بھی بتارہاتھا۔

بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔ بشکریہ اے آر وائی نیوز۔

دوسری طرف انڈین ڈیفینس منسٹری نے کہا ہے کہ ائر مارشل ہری کمار ریٹائر ہوئے ہیں۔ ڈیفینس منسٹری نے کہا ہے کہ ”ائیر مارشل چندر شیکھرن ہری کمار، ائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن انڈین ائیر فورس 28 فروری 2019 کو انتالیس برس کے ایک مثالی کیرئیر کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔“

Facebook Comments HS