نواز شریف کو دل میں تکلیف ہوئی تو وہ حکام کو مطلع نہیں کریں گے


ایک ٹویٹر صارف نے مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”پلیز آپ منا لیں میاں صاب کو ہسپتال جانے کے لیے آپ کرسکتی ہیں یہ صرف“۔

اس پر مریم نواز شریف نے جواب دیا ”میں نے آج بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانے۔ کہا کہ ہر انسان کی کوئی عزت ہوتی ہے اور میں ایک اسپتال سے دوسرے میں دھکیلے جانے کو تیار نہیں جبکہ علاج بھی نہیں کیا جاتا۔ اس وقت ان سے رابطے کی نا کوئی صورت ہے نا ہی اجازت۔ آپ دعا کیجیے گا“

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے 28 فروری کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ”زندگی خطرے میں ڈالنے والی سنگین قلبی حالت کے باوجود، وہ کسی بھی میڈیکل بیک اپ کے بغیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر انہیں انجائنا کی تکلیف ہوئی تو وہ اسے خاموشی سے برداشت کریں گے اور حکام کو مطلع نہیں کریں گے۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کی صحت کے سنگین مسئلے پر دکھائی جانے والی سنگدلی ہوش ربا ہے“۔

مریم نواز شریف نے کل پے در پے کئی ٹویٹس کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ

آج میاں نواز شریف کے ڈاکٹر اور میں نے ان سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران انہیں انجائنا کی تکلیف ہوئی اور انہوں نے نائٹریٹ سپرے کا کہا۔ اس وقت پر انہوں نے یہ راز افشا کیا کہ گزشتہ ہفتے میں انہیں ایسے چار دورے پڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ تو اسے رپورٹ کریں گے اور نہ ہی اس کی شکایت کریں گے۔

جب وہ ہسپتال لے جائے جاتے ہیں اور کئی دن تک انہیں وہاں رکھا جاتا ہے تو ان کا علاج نہیں کیا جاتا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ محض ایک عذر یا جان چھڑانے کے مقصد سے ہسپتال جانا نہیں چاہتے۔

میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کی صحت کے معاملے پر جس بے حسی اور سنگدلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ کم از کم بھی شاکنگ ہے۔ میں اور میرا خاندان ان کی صحت کے بارے میں رسک کو دیکھتے ہوئے شدید فکرمند ہے۔ ان کی حالت زندگی خطرے میں ڈالنے والی ہے۔

یہ ایک طبی حقیقت ہے کہ انجائنا کا ہر دورہ دل کی بیماری کو زیادہ خراب کر دیتا ہے اور دل کو ناقابل اصلاح نقصان پہنچاتا ہے۔ خدانخواستہ انہیں کچھ ہو گیا تو میں کسے الزام دوں گی اور کون اس کا ذمہ دار ہو گا؟ میں دہراتی ہوں کہ یہ سنگدلی شاکنگ ہے۔

حکومت کی یہ سنگدلی، دشمنی اور سیاسی مخالفت میں نشانہ بنانے کی حد تو دیکھیں جو میاں نواز شریف کے معاملے میں اختیار کرتے ہوئے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

اگر میری ڈیتھ ہو جائے تو میت جلدی گھر بھجوا دینا ، نوازشریف کی جیلر کو وصیت


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).