آْنکھیں بولتی ہیں


اللہ تعالی نے انسان کو حواس خمسہ سے نوازا ہے سننے، دیکھنے، سونگھنے، بولنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت دی ہے انسان ان پانچوں میں سے کسی ایک سے بھی محروم ہو تو یہ کمی کسی طور بھی پوری نہیں کی جاسکتی۔ آنکھیں تو اللہ کی وہ نعمت ہیں جن کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے پل بھر کو بھی اگر آنکھوں سے دیکھنا بند ہوجائے تو انسان بوکھلا جاتا ہے اور پھر اسے احساس ہوتا کہ وہ اللہ کی کس نعمت کو معمولی سمجھتا ہے۔

پھر یہ آنکھیں ہی ہیں جن پر شاعر شاعری کرنا لازم و ملزوم سمجھتے ہیں۔

یہ بھی انسان کی فطرت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ جس شخص سے وہ مل رہا ہے وہ اس کی شخصیت کے پہلوؤں سے روشناس ہوجائے آج میں آپ کو بتاتی ہو ں کہ آنکھوں کی رنگت سے بھی انسانی کی شخصیت کے بارے میں جانا جاسکتاہے۔

آنکھوں کے چھ رنگ بہت واضح ہوتے ہیں بھوری، ہری، نیلی، بادامی، وائلٹ اور کالی آنکھیں۔

بھوری آنکھیں

بھوری آنکھوں کے حامل افراد خودمختار، حقیقت پسند، سادگی پسنداور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ ان میں لیڈر بننے کی صلاحیت موجود ہوتی ہیں اور وہ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھتے ہیں جس کی بنا پر وہ پرکشش شخصیت کے مالک قرار پاتے ہیں۔

انھیں نئے دوست بنانے کا کافی شوق ہوتا ہے اوروہ جن لوگوں سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ مہربان، پرخلوص ہوتے ہیں اور اپنی ذات کو ان کے لیے وقف کرنے کے ساتھ انھیں خوش رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

ہری آنکھیں

ہری آنکھیں بہت کم لوگوں کی ہوتی ہیں۔ ہری آنکھوں کے حامل افرادکا رویہ غیر متوقع ہوتا ہیں۔ آزادی پسند اور خوش مزاج ہونے کے ساتھ وہ اس بات کے قائل ہوتے ہیں کہ خود کو بناوٹی پن سے دور رکھے اور اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے تخلیقی کاموں میں مصروف رہے اور اردگرد کا ماحول کیسا بھی ہو وہ اپنے کام میں خود کو مصروف رکھ سکتے ہیں۔

ان میں اس بات کی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی مسائل کا حل نکال لیتے ہیں کیونکہ وہ فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بادامی آنکھیں

بادامی آنکھوں کے حامل افراد کو تجربے کرنے کا شوق ہوتا ہے مگروہ اپنی حدود کو جانتے ہیں اور ذمہ داری کے ساتھ ہر کام سرانجام دیتے ہیں کیونکہ رزک لینا ان کی عادت ہوتی ہیں اس لیے وہ اس بات کے قائل ہوتے ہیں کہ ہر کام کو ذمہ داری سے سرانجام دیں تاکہ رزک لینا ان کے لیے گھاٹے کا سودا ثابت نہ ہو۔

نیلی آنکھیں

نیلی آنکھوں کے حامل افراد مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں اور خود کو سماجی کاموں میں مصروف رکھنے کے ساتھ خودمختاری بھی ان

کے مزاج کا حصہ ہوتی ہیں۔ چونکہ وہ مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں اس لیے ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ افرادسے انھیں بیر ہوجاتا ہے۔ کہنے کو تو خوش مزاج ہوتے ہیں مگر اپنے موڈ کے بھی مطابق چلتے ہیں اور خود کو مضوط رکھتے ہیں۔

وائلٹ آنکھیں

وائلٹ آنکھوں کے حامل افراد تخلیق کار اور انا پرست ہوتے ہیں اور کافی پرکشش شخصیت کے مالک بھی کیونکہ وہ خودکو پرفیکشنسٹ ثابت کرنے کے لیے اپنے خیالات اونچے رکھتے ہیں۔

کالی آنکھیں

کالی آنکھوں کے حامل افراد ذمہ دار ہوتے ہیں اور اپنے گھر بیوی بچوں کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے اور پوری کرتے ہیں اور ان پر اعتبار کیا جاسکتا ہے۔

کسی بھی انسان کو جاننے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے مگر کچھ خصوصیات فطرتا موجود ہوتی ہیں اور اس میں آنکھوں کی رنگت کا بھی عمل و دخل ہے اس لیے ان پر غور کر کہ کسی شخص کے متوقع رویہ کا اندازہ کیا جاسکتا ہے اب چونکہ آپ جان گئے ہیں کہ آنکھیں آ پ کی شخصیت کی ترجمان ہیں تو خود کو چانچیے اور جانیے کیا واقعی آپ کی آنکھیں آپ کے اندر کا احوال بتارہی ہیں؟

Facebook Comments HS