حافظ سعید سے پوچھ گچھ کے لئے آنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار


ممبئی حملہ کی تحقیقات کے لئے حافظ سعید سے پوچھ گچھ کی غرض سے پاکستان آنے کی خواہش مند اقوام متحدہ کی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حافظ سعید کی طرف سے اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی تھی کہ دہشت گردوں کی فہرست سے ان کا نام خارج کیا جائے۔ قواعدو ضوابط کے تحت ایسی درخواست پر فیصلے کے لئے متعلقہ شخص سے بلا واسطہ طور پر تحقیقات ضروری ہوتی ہے ۔

تاہم ذرائع کے مطابق، حکومت پاکستان نے اس غرض سے پاکستان آنے کی خواہشمند اقوام متحدہ کی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).