محبت کی بچکانہ نظمیں
پاپا، جب آپ سیونتھ گریڈ میں تھے تو لڑکیوں کو چھیڑتے تھے؟
نہیں۔ کیوں؟
لڑکیوں سے دوستی کرتے تھے؟
نہیں۔ کیوں؟
لڑکیوں کو شعر سناتے تھے؟
نہیں۔ کیوں؟
تو کیا بچپن میں صرف حمد کہتے رہے۔ محبت کی کوئی نظم نہیں کہی؟
محبت کی نظمیں کہی تھیں۔ لیکن کسی کو سنائی نہیں تھیں۔
افسوس!
کیا مطلب؟
کیا آپ وہ نظمیں مجھے دے سکتے ہیں؟
ہاں۔ کیوں؟
میں انگریزی میں ٹرانسلیٹ کروں گا۔
لیکن وہ تو بالکل بچگانہ نظمیں ہیں۔
تو میں کون سا آپ کی عمر کی خواتین کو سناؤں گا۔
Facebook Comments HS


