شہباز گل نے مریم نواز کا جعلی خط شیئر کرنے پر معذرت کر لی


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی خط کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے معذرت کر لی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک سینئر صحافی کی طرف مریم نواز کے حوالے سے خط ملا تھا جس کی بعد میں مریم نواز نے تردید کی۔

شہباز گل نے بتایا کہ جب ان کی ٹیم نےصحافی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ خط درست ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگریہ خط درست نہیں تو انہیں افسوس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں کہ یہ خط شیئر کیا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سچ پرمبنی خبروں کی ترسیل پر یقین رکھتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).