برطانیہ سے کسی ملزم کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا : ترجمان وزارت داخلہ
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی، سکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل ازوقت اور بے معنی ہوگا۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے بھی پاکستان میں گرفتارکسی ملزم کی حوالگی کی درخواست نہیں کی، کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیاکے چند حلقوں پرآنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثرڈال سکتی ہیں، غیرضروری قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).