نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار لاہور کیسے پہنچائی گئی؟
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بعد نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کیا گیا ۔ نواز شریف کے ضمانتی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری خصوصی طیارے کے ذریعے روبکار لے کر لاہور پہنچے، ان کے ہمراہ عدالتی اہلکار بھی خصوصی طیارے میں آئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا طیارہ لاہور میں لینڈ کرچکا ہے جس کے بعد سابق وزیر کیڈ نواز شریف کی رہائی کا پروانہ لے کر کوٹ لکھپت جیل روانہ ہو گئے۔
Facebook Comments HS

