جہانگیر ترین کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی: فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے، اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی، وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں۔
واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سرکاری اجلاسوں میں جہانگیر ترین کے بیٹھنے سے عدلیہ کے فیصلے کی توہین ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنا چیف جسٹس کے فیصلے کی توہین اور اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دینے کے مترداف ہے۔

