میری اہلیہ میرے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے، آخری سانس تک اکٹھے رہیں گے: عمران خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ اختلافات کی دوٹوک تردید کر دی ہے۔ دنیا نیوز کے معروف اینکر پرسن جنید سلیم نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کر کے ان افواہوں کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کہ وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں بلکہ بعض حلقوں کے مطابق نوبت قطع تعلق کی حدوں تک جا پہنچی ہے۔

جنید سلیم کے مطابق ، وزیر اعظم نے انہیں جواب میں لکھا

My wife is the greatest Naimat from Allah for me.

(میری اہلیہ میرے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے)

جنید سلیم نے اس پر ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ کیا اس ضمن میں افواہیں بے بنیاد ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے کہا

دو سو فیصد لغو ہیں۔ ہم دونوں آخری سانس تک اکٹھے رہیں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •