لڑکی کو بلیک میل کرکے بد اخلاقی کرنے والے کو 24 سال قید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر اسلم نے خاتون کو بلیک میل کرکے بد اخلاقی کرنے کے دو مقدمات میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 24 سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے (ب) کی درخواست پر دو مقدمات درج کئے تھے جن میں مدعیہ کا الزام تھا کہ ملزم ولید نے اسے بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بد اخلاقی کی۔

جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •