لالچی ڈاکٹر مسیحا نہیں


اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ بلکہ تندرستی انسان کی وہ دولت جو ایک بار لٹ جائے تو پھر انسان کی زندگی عذاب بن کر رہ جاتی ہے۔

ہماری بدقسمتی تو دیکھو ہم اس عظیم نعمت کی قدر کرنے کے بجائے اسے ایسے برباد کرتے ہیں جیسے ہم اپنی صحت کے دشمن ہوں۔ پھر ہم ڈاکٹرز کو مسیحا مان کر ان کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ہیں۔ مگر ڈاکٹرز کا راویہ نا قابل بیان ہے۔ وہ ضرورت سے زیادہ ادویات تجویز کرکے مرض کو ختم کرنے کے بجائے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے راستے کھول دیتے ہیں۔

ایک طرف ملک میں معیاری ادویات کی کمی ہے تو دوسری طرف غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل ہیں ایسے میں ڈاکٹرز مریض مصیبت سے نکالنے کے بجائے بڑی مصیبت میں ڈال دیتے ہیں۔ کم قیمت دوا دستیاب بھی ہو تو ڈاکٹرز وہ دوا لکھ کر دیں گے جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو۔ کیونکہ اس سے کمپنی یا میڈیکل ریپ والوں کی طرف سے کمیشن مل جاتا ہے۔

اب تو یہ بات بالکل عام ہو چکی ہے کہ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز مریض کو اپنی کلینک میں تشریف لانے کا آشارہ ایسے دتیے ہیں جیسے سب سے بڑے ہمدرد مریض کے لیے وہی ہو۔ ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑا شخص یہ کام مزید آسان کرنے میں پوری ایمان داری دکھاتاھے۔

ملک میں موجود سرکاری ہسپتال کی صورت الحال کو دیکھ کر کبھی کبھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ سرکاری ہسپتال جاکر ذلیل و خوار ہونے سے بہتر ہے بندہ گھر میں مرض سے گھٹ گگٹ کر مرجائے

چوکیدار سے لے ڈاکٹرز کے نخرے برداشت کرنا وہ بھی بیماری کی حالت بہت مشکل ہے۔

سب سے اہم مسئلہ یہ ہے جب مریض ڈاکٹرز کے پاس اپنے مرض کی علاج کے لیے جاتے ہیں توبغیر تفصیلی معائینے کے اینٹی بائیوٹکس۔ دوا دے کر مریض کو رخصت کیا جاتا ہے یہ انسانی جان کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

خاص کر گلگت بلتستان میں اس طرح کے غیر معیاری ادویات کی فروخت پر کوئی پابندی نہیں ہے اور یہی غیر معیاری اور ضروری ادویات کھانے کے سبب یہاں کے لوگ آئے دن نت نئی بیماریاں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور امراض قلب کی بیماری کا ہونا تو یہاں کے شہری کے لیے معمولی بات بن گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہسپتال میں ادویات کی کمی بھی ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹرز کی من مانی۔ آپریشن تھیٹیرز نئے صاحبان کے غیر ضروری آڈرز مشینری کی کمی نے مسائل کو مزید گمھبیر کر رکھا ہے۔

حکومتِ وقت جلد از جلد مسائل کا نوٹس لے۔

عارف حسین، بلتستان
Latest posts by عارف حسین، بلتستان (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).