تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی کی رہائی کا امکان
خادم حسین رضوی کی رہائی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائیاں نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر رہائی کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ خادم حسین رضوی کو آئندہ کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائیاں نہ کرنے کی تحریری ضمانت جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خادم حسین رضوی کی رہائی کو عدالت نے ایک تحریری ضمانت کے ساتھ مشروط کر دیا ہے ،عدالت نے کہا ہے کہ اگر خادم رضوی آئندہ پرتشدد کارروائیاں نہ کرنے کی تحریری ضمانت دے دیں تو ان کی رہائی کا امکان ہے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ہے دوسری طرف وفاقی حکومت کو بھی 11 اپریل کی سماعت میں دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے. خادم حسین رضوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی میں ملوث نہیں رہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ بے گناہ ہیں ۔


