وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کا کہنا ہے کہ ملاقات وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات میں سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ رواں ماہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).