اسد عمر کے استعفے سے ثابت ہو گیا کہ معاشی تباہی کی ذمہ دار عمران حکومت ہے: سابق گورنر زبیر عمر


وزیرخزانہ اسدعمر کے وزارت خزانہ اور کابینہ سے علیحدہ ہونے کے بعد سابق گورنر سندھ، اسدعمر کے سگے بھائی اور لیگی رہنما محمد زبیر عمر نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں جنہوں نے قوم کو اتنے سالوں تک خواب دکھائے اور الزامات کی سیاست کی۔

عمران خان کے پاس تجربہ تھا اور نہ کوئی حقیقت جس کی بنیاد پر وہ وعدے کرتے۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے عوام میں مایوسی تھی جس پر پچھلی حکومت پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن آج کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ساری صورت حال کی ذمہ دار موجودہ حکومت خود ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).