وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں طویل ملاقات


وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی یہ اہم ملاقات لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اس ملاقات میں‌ ملک میں امن و امان اور داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی، ساتھ ہی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 4 اپریل اور پھر 11 اپریل 2019 کو بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).