ہاتھوں کی لکیریں بتاتی ہیں کہ ارینج میرج ہو گی یا لو میرج


بہت سے لوگ ہاتھ صرف اس لیے دکھانا چاہتے ہیں کے وہ یہ بات جان سکیں کے ان کی شادی ارینج میرج ہوگی یا پھر لو میرج یا اس بات پر پریشان ہوتے ہیں کے چاہتے لو میرج ہیں اور گھر والے ارینج میرج کی تیاری میں رشتوں پر رشتے تلاش کرکے بیٹے یا بیٹی کو دکھائے جارہے ہوتے ہیں۔ بعض مرتبہ آپ یہ سمجھتے ہیں کے آپ کا ساتھی صرف وہ ہوسکتا ہے جس سے آپ بخوبی واقف ہوں۔ دوستی ہو اور ذہنی ہم آہنگی ہو اور ساتھ ہی آپ یہ بھی سمجھتے ہیں کے آپ اپنا ساتھی پاچکے ہیں اب تو صرف شادی کا کارڈ چھپنا باقی ہے لیکن بہت جلد ہی یہ راز افشاں ہوتا ہے کے جس سے آپ مخلص اور ایماندار تھے وہ اور بھی کئی لوگوں سے مخلص اور ایماندار تھا اور یہ ایمانداری اور وفاداری کا جذبہ تو وہ ہر ایک کے لئے رکھتا ہے /رکھتی ہے۔

میرا یہاں یہ تمام باتیں کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کے ہاتھ یہ ضرور بتاتے ہیں کے انسان کی فطرت کیا ہے مثلا: ضدی۔ چالباز۔ وفادار۔ نیک۔ نرم طبیعت یا غصیل مزاج۔ تنگ نظر۔ پست ذہنیت یا اعلیٰ درجہ انسان لیکن شادی اور محبت کے معاملے میں کوئی بات حتمی نہیں کہی جاسکتی۔ لو میرج تو ہوجاتی ہے لیکن کتنی لو میرجز یا افیئرز شادی میں بدل سکتے ہیں اس بات کا فیصلہ انسان خود کرتا ہے۔ ہر چیز ہاتھ میں نہیں ہوتی۔ مثلا میں یہ تو بتا سکتی ہوں کے ہونے والی شادی میں زیادہ چانس لو میرج یا ارینج میرج کا ہے لیکن میں یہ بات بالکل نہیں بتا سکتی کے یہ انسان صرف ایک ہی لو میرج تک محدود رہے گا یا نہیں۔

مزاج کی خصوصیات کے نمایاں خدوخال کا تجزیہ بخوبی پامسٹری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے لیکن شادی ایک دو یا تین یا افیئرز کتنے شادی میں بدل سکتے ہیں یہ انسان پر خود بہت منحصر کرتا ہے کیونکہ فیصلہ ہاتھ کی لکیریں نہیں انسان کرتاہے۔ اختیار اللہ نے انسان کو دیا ہے اس لیے اس علم کو صرف انسانی رویوں کی اصلاح اور فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ میں یہ بھی گزارش کروں گی کے آپ اس علم سے استفادہ اور اپنی شخصیت کی اصلاح اور صحت اور کیرئیر کے معاملے میں بہت زبردست معلومات حاصل کرکے اپنے آپ کو بہتر زندگی کی جانب گامزن کرنے میں مدد ضرور حاصل کرسکتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیے کے قسمت صرف آپ کی دعا تبدیل کرسکتی ہے۔ پریشانی صدقہ و خیرات دور کرتی ہے۔ ترقی محنت اور مشقت مانگتی ہے اور زندگی رب کی رضا اور عبادت مانگتی ہے تو جو کام کرنے کے ہیں وہ ضرور کریں اور ہاتھوں کی لکیروں میں نہ الجھیں جب تک کوئی بہت اچھا انسان آپ کو میسر نہ ہو کوئی اچھی بات بتانے کے لئے۔

میں ہاتھ ضرور دیکھتی ہوں کیونکے میں نے یہ علم صرف اپنے شوق و تجسس کی بدولت حاصل کیا ہے جس کا مقصد انسانی رویوں اور قوتوں اور شخصیت کا بہت قریب سے مطالعہ مطلوب تھا۔ میں انسان کو جاننا اور سمجھنا چاہتی تھی لیکن بہت سے لوگ پامسٹری کو صرف قسمت کا حال بتانے کا ٹیکا لگا دیتے ہیں جبکہ وہ یہ بات جانتے ہی نہیں کے انسان کے بارے میں پامسٹری کا علم کیا کیا راز افشاں کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ انسان سے زیادہ طاقت اور اعلی مرتبہ کسی مخلوق کو حاصل نہیں اسی لیے اللہ کے بندوں میں سے ہی کچھ علم عرفان بھی پالیتے ہیں۔

یہ تو انسان کا اپنا ایمان اور عمل ہوتا ہے جو اسے زمین س آسمان پر پہنچا دیتا ہے لیکن اس علم سے کسی بھی صورت قسمت نہیں پتا لگائی جاسکتی البتہ آپ کی اپنی شخصیت کے پہلوؤں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے یعنی آپ فرشتہ صفت بھی ہوسکتے ہیں اور شیطان بھی۔ انسان جیسے جیسے سوچ بناتا اور عمل کرتا ہے ہاتھ کی لکیریں تبدیل ہوتی رہتی ہیں یہ لکیریں انسان کے تابع ہیں کیونکہ موت کا ایک وقت ہے اور ہر انسان کو موت سے پہلے پہلے اچھا یا برا کرنے کا اختیار ہے اسی لئے اللہ رب العزت نے نبی بھیجے تاکہ انسان ہدایت کا رستہ پاسکے۔

لوگ محبت اور شادی کی لکیروں کے حوالے سے مجھ سے پوچھنے اور جاننے کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ ہاں یہ بتایا جاسکتا ہے کے شادی محبت کے ہونے کے چانسز زیادہ ہیں یا ارینج لیکن شادی کامیاب ہوگی یا نہیں یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اگر ہم یہ دیکھ لیتے ہیں کے مرد یا عورت مزاج کی بہت گرم اور تیز ہے اور جذباتی فیصلے لینا زیادہ پسند کرتی ہے یا ”مارز پوزیٹو“ سے کوئی لکیر نکل کا ”خط دل“ ہارٹ لائن کو کاٹ رہی ہوتی ہے جو دو شاخہ ہوئی ہوتی ہے جیو پیٹر ماؤنٹ سے تو ہم یہ تاکید ضرور کرتے ہیں کے غصہ اور مزاج میں نرمی اختیار کریں اس کے علاوہ اور بھی کئی جگہ سے ہم یہ پتا لگا لیتے ہیں کے اس انسان کا اچھا یا برا رویہ اس کی شخصیت کو مالی طور پر۔ محبت کے معاملات میں اور خاندان سے لگاؤ میں کہاں مشکل یا آسانی پیدا کررہا ہے۔

لو میرج کی نشانیاں :

ہارٹ لائن کا مرکری (لٹل فنگر سے کم فاصلے پر ہونا یعنی انگلیوں اور ہارٹ لائن کا فاصلہ کم ہو۔

سرخی مائل گوشت آور ہاتھ اور ہتھیلی کاگول یا چوکور شکل میں ہونا۔ اور انگلیاں ہتھیلی کی نسبت چھوٹی اور کم گوشت آور دکھائی دیں اور ہارٹ لائن کرو یا دائرے کی شکل میں شہادت کی انگلی کی طرٖف دوشاخہ ہورہی ہو۔ ساتھ ہی وینس ماؤنٹ کا ابھرا ہوا ہونا اور لائف لائن کا گول دائرے میں ہونا لازمی ہے۔

جیوپیٹر ماؤنٹ پر ابھار اور کراس کا نشان۔

ہیڈ لائن لمبی اور رنگ فنگر یا اس سے آگے بڑھ رہی ہو اور مون ماؤنٹ ابھرا ہوا ہو۔

شہادت کی انگلی جسے جیوپیڑ فنگر بھی کہا جاتا ہے چھوٹی نا ہو اور ماؤنٹ آف جیوپیٹر ابھرا ہوا ہو اور ایک لائن لائف لائن سے نکل کر ہارٹ لائن سے مل جائے اور ساتھ ہی وہیں سے فیٹ لائن بھی مل رہی ہو۔

فیٹ لائن مون ماؤنٹ سے شروع ہو اور ایک اور انفلیونس لائن اس سے مل جائے کاٹے نہیں۔

وینس ماؤنٹ پر اسٹار ہونا یا وینس سے ایک لکیر نکل کر فیٹ لائن سے جڑ جائے۔

دو فیٹ لائنز ہونا۔ یا فیٹ لا ئن کالائف لائن سے شروع سے جڑ جانا بھی لو میرج کی ایک نشانی ہے۔

ان تمام صورتوں میں انگوٹھا چھوٹانا ہو اور انگوٹھے اور شہادت کی انگلی میں گیپ بہت تنگ نا ہو اور نا ہی وینس ماؤنٹ دبا ہوا یا پیلا ہو اور پنکی فنگر بھی سیدھی ہو اور اس کا ماؤنٹ اچھا ابھرا ہوا ہو (پنکی فنگر کو مرکری فنگر کہا جاتا ہے اور اس کے نیچے ابھرا ہوا گوشت مرکری ماؤنٹ کہاتا ہے )

ارینج میرج کی نشانیاں

بالکل سیدھی ہارٹ لائن۔

ہارٹ لائن اور ہیڈ لائن میں کم فاصلہ ہو اور دونوں ایک ہی انداز میں سیدھی سیدھی چلیں ( ”کرو“ نہ ہوں ) اور مارز پوزیٹو پر ابھار اور لکیریں لائف لائن اور ہیڈ لائن کو کراس کریں۔

وینس پر ابھار کم ہو اور لائف لائن کا گھیراؤ بھی کم ہو یعنی انگوٹھے سے کم فاصلے پر ہو اور موٹی گہرے رنگ کی ہو۔ ساتھ ہی شہادت کی انگلی سے بڑی رنگ فنگر ہو۔

پورا ہاتھ پتلا یا گوشت سے خالی ہو۔ انگلیاں بہت لمبی اور بہت فاصلے سے ہوں ساتھ ہی کوئی بھی ماؤنٹ اچھا ابھار نہ رکھے اور انگلیاں ایک دوسرے کی طرف بہت زیادہ جھکاؤ میں ہوں یا بالکل بھی نہ ہوں (تھوڑا بہت جھکاؤ ہوسکتا ہے )

ہتھیلی لمبی چوکور اور بڑی ہو اور انگلیاں تناسب میں ہوں سرخی مائل جلد کی رنگت ہو اور انگلیوں میں گیپ ہو۔ گیپ بہت زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور پیلا یا براؤن رنگ نہ ہو جلد کا۔ ساتھ ہی ہتھیلی کی بنسبت انگلیاں بہت موٹی یا پتلی نا ہوں۔

اگر گوشت آور ہاتھ ہے تو بہت موٹی اور تنگ انگلیاں لو میرج کے لئے موزوں نہیں ہوتیں ساتھ ہی انگوٹھا بہت لمبا نہ ہو یعنی شہادت کی انگلی کے آخری پور سے ہوکر دوسرے کو چھورہا ہو یہ ارینج میرج کی نشانی ہے۔

اگر ہیڈ لائن اور لائف لائن الگ الگ ہیں تو شادی میں دیر ہوسکتی ہے اور ہیڈ لائن اور ہارٹ لائن میں کم فاصلہ بھی دیر سے شادی کے فیصلے کو ظاہرکرتا ہے اور ارینج میر ج ہوسکتی ہے۔

انگوٹھا بہت گوشت آور اور سلا ہوا محسوس نا ہو ہتھیلی سے کے جیسے بالکل اس میں لچک ہی نہیں ہے اور ہتھیلی سے جدا محسوس ہی نہیں ہورہا اور شہادت کی انگلی اور انگوٹھا زمین اور آسمان کا جیسا فرق رکھتی ہوں۔ اگر انگوٹھا چھوٹا ہونے کے باوجود شہادت کی انگلی سے اچھا فاصلہ رکھتا ہے اور شہادت کی انگلی بہت اونچی نہیں ہے تو ارینج کامیاب ہوسکتی ہے ورنہ مزاج کو قابو کیے بغیر کوئی بھی شادی مشکل سے نبھے گی۔

یہ بلاگ پامسٹری سے شغف رکھنے والے افراد کے لیے لکھا گیا ہے لہزا ان معلومات کو بغیر پامسٹری کے علم تک رسائی کے خود دوسروں پر تجربہ کرنے کے لئے بالکل استعمال نہیں کیا جائے۔ کسی بھی طرح کے تجزیے کے لیے دونوں ہاتھوں کی ساخت اور لکیروں کی جانچ پڑتال یکسرلازم ہے۔ یہ معلومات میرے ذاتی تجربے اور تحقیق کا ثمر ہیں جو کسی اور جگہ مطالعے کے لئے آپ کو نہیں ملیں گی لیکن آپ خود شناسائی کے لئے ضرور اس بلاگ سے کسی حد تک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).