بہت سے لوگ ہاتھ صرف اس لیے دکھانا چاہتے ہیں کے وہ یہ بات جان سکیں کے ان کی شادی ارینج میرج ہوگی یا پھر لو میرج یا اس بات پر پریشان ہوتے ہیں کے چاہتے لو میرج ہیں اور گھر والے ارینج میرج کی تیاری میں رشتوں پر رشتے تلاش کرکے بیٹے یا بیٹی کو دکھائے جارہے ہوتے ہیں۔ بعض مرتبہ آپ یہ سمجھتے ہیں کے آپ کا ساتھی صرف وہ ہوسکتا ہے جس سے آپ بخوبی واقف ہوں۔ دوستی ہو اور ذہنی ہم آہنگی ہو اور ساتھ ہی آپ یہ بھی سمجھتے ہیں کے آپ اپنا ساتھی پاچکے ہیں اب تو صرف شادی کا کارڈ چھپنا باقی ہے لیکن بہت جلد ہی یہ راز افشاں ہوتا ہے کے جس سے آپ مخلص اور ایماندار تھے وہ اور بھی کئی لوگوں سے مخلص اور ایماندار تھا اور یہ ایمانداری اور وفاداری کا جذبہ تو وہ ہر ایک کے لئے رکھتا ہے /رکھتی ہے۔
میرا یہاں یہ تمام باتیں کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کے ہاتھ یہ ضرور بتاتے ہیں کے انسان کی فطرتا کیا ہے مثلا: ضدی۔ چالباز۔ وفادار۔ نیک۔ نرم طبیعت یا غصیل مزاج۔ تنگ نظر۔ پست ذہنیت یا اعلیٰ درجہ انسان لیکن شادی اور محبت کے معاملے میں کوئی بات حتمی نہیں کہی جاسکتی۔ لو میرج تو ہوجاتی ہے لیکن کتنی لو میرجز یا افیئرز شادی میں بدل سکتے ہیں اس بات کا فیصلہ انسان خود کرتا ہے۔ ہر چیز ہاتھ میں نہیں ہوتی۔ مثلا میں یہ تو بتا سکتی ہوں کے ہونے والی شادی میں زیادہ چانس لو میرج یا ارینج میرج کا ہے لیکن میں یہ بات بالکل نہیں بتا سکتی کے یہ انسان صرف ایک ہی لو میرج تک محدود رہے گا یا نہیں۔
Read more