آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر اخبار کو نوٹس: معذرت کا مطالبہ


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جھوٹی خبر پر متعلقہ اخبار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اشاعت پر معذرت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذرت نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر بزنس ریکارڈر نامی اخبار کو نوٹس بھیجا ہے جس میں اخبار سے جھوٹ بولنے پر معذرت کرنے کا کہا گیا ہے اور معذرت نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ بھی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبر بھی جھوٹی ہے اور ایسے جھوٹ بے یقینی پھیلاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).