شاہ محمود قریشی اسد عمر کو سیاستدان نہیں مانتے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے قابل فخر سپوت ہیں۔ اسدعمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں، ٹیکنو کریٹ ہیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزرا کو تبدیل کرنا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ اسد عمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں، ٹیکنوکریٹ ہیں، مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ٹیکنوکریٹ ہیں۔

اسد عمر پی ٹی آئی کے قابل فخرسپوت ہیں، ہر جدوجہد کا حصہ رہے، تحریک انصاف کو اسدعمر کی ضرورت تھی اور رہے گی۔ سوشل میڈیا پر اسد عمر کے خلاف غیرذمہ دارانہ گفتگو سے تکلیف ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسدعمرکے استعفیٰ کے دن ہی میں نے ان کی خدمات کو سراہا تھا۔ اسد عمر کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے، معاشی فیصلے مشیرخزانہ حفیظ شیخ ہی کریں گے، حفیظ شیخ جس سے مناسب سمجھیں مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکنوکریٹس اور منتخب نمائندوں کے حسین امتزاج کی کوشش کی ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •