اسد عمرکراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے: وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان


اسد عمر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی دوبارہ شمولیت کا امکان روشن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق تفصیلی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر اپنے دوست احباب کے ساتھ وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ان کے دوست احباب کی جانب سے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی متعدد مرتبہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنما اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 اپریل کو اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).