یہ ٹک ٹاک کی بیماری
انسان کو سر درد ہو بخار ہو پیٹ میں درد ہو یا خدا نخواستہ دل میں بھی درد ہو تو دوائیاں لینے سے فائدہ ملتا ہے لیکن یہ جو آج کل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ذہنی بیماریاں شوق کی صورت میں بڑھتی جارہی ہیں ان کے علاج بہت کم پائے جاتے ہیں۔
کیوں کہ جدید ٹیکنالوجی میں جہاں جدت آرہی ہے وہاں پر نئے نئے ایپ بھی متعارف ہو رہے ہیں، اس ہی طرح آج کل ٹک ٹاک نامی ایک ایپ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے متعارف ہو رہا ہے گلی گلی میں بچہ مسکراتا ہنستا رہتا ہے، یعنی کے یہ ٹک ٹاک چکا رہا ہوتا ہے، لاکھوں کی تعداد میں نوجوان اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور خوب ویڈیوز بنا رہے ہیں
اب یہ ٹک ٹاک کیا ہے اس پر بھی نظر ڈالتے ہیں تا کہ پڑھنے والا بھی سمجھ سکے آخر یہ بلا ہے کیا؟ بنیادی طور یہ ایپ منورنجن کے لئے یعنی لطف اندوز ہونے کے لئے، یہ ایپ وڈیوز پر مبنی ہے یعنی وڈیوز بنانا ڈاون لوڈ اور اپلوڈ کرنا شیئر کرنا وہ بھی مختصر وڈیوز یعنی 15 سیکنڈ 30 سیکنڈس زیادہ سے زیادہ 60 سیکنڈس تک کی۔
یہ ٹک ٹاک چائنہ نے سپتمبر 2016 میں متعارف کروایا تھا جو کے بعد میں مکمل طرح سے دس اپریل دوہزار انیس میں مارکیٹ میں لایا گیا۔ جو کے اب یہ ایپ کیسی وائرس بیماری کی طرح تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، یوں سمجھے کہ ٹک ٹاک کی وبا ان دنوں انتہائی تیزی سے نوجوانوں میں پھیل رہی ہے۔
حیرت کی بات کہ ہے کہ ٹک ٹاک کے ویڈیوز دیکھنے والوں کے ساتھ اس پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا جنون بھی نوجوان نسل میں بڑھتا جارہا ہے، ٹک ٹاک جہاں پر لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور منورنجن کے لئے استعمال کرتے ہیں تو وہیں ایسے لوگوں بھی کثیر تعداد ہے جو کے اس ایپ کو فحشی غیر اخلاقی قرار دے کر وقت کا زیان سمجھتے ہیں، لیکن ایسے لوگوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو نہ صرف استعمال کرتے ہیں بلکہ خود وڈیو بناتے بھی ہیں
ٹک ٹاک میں کچھ ایسے چہرے بھی ابھر آئے جو اب کہ ٹک ٹاک اسٹار بن گئے ہیں ایسے شاعر ایکٹر فنکار بھی نمایاں ہوگئے جیسے پہلے نہ سنتا تھا نہ دیکھتا تھا
پاکستان میں بھی ایسے کافی نئے ٹک ٹاک اسٹارز ہیں جو کے دیکھنے میں تو بہت ہی سادہ لیکن کمال کے ٹیلنٹ والے ہیں جس میں دو مولوی بھائی بھی کافی مشہور ہیں کہ دونوں بھائی انڈیں اور پاکستانی گیتوں سمیت دیگر زبانوں کی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں ڈبنگ کرتے ہیں اور مختلف ڈائلاگ پر اداکاری بھی کرتے ہیں جن کا اکاؤنٹ عامر شیخ کے نام سے ہے
اس کے ساتھ ساتھ روز سے ٹک ٹاک پر ایک نوجوان احد خان بہت ہی مقبول ہیں جس کا انداز بیان شاعری کچھ ایسی ہے کہ لوگ نہ صرف اس کی ویڈیوز ڈاون لوڈ کرتے ہیں بلکہ فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر ایپ پر اپلوڈ کرتے ہیں تو وہیں اقصیٰ کینجھر جمالی کی مسکراہٹ والی وڈیوز بھی کافی وائرل ہورہی ہیں
اس کھیل میں نئے نہیں بلکہ فلمی اور ڈراموں کی دنیا کے لوگ بھی انٹری مار چکے ہیں اور وہ بھی اس ٹک ٹاک میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ایسے بہت اور بھی بچے نوجوان بلکے عمر رسیدہ لوگ بھی خود وڈیو بناکر ٹک ٹاک پر ڈالتے ہیں اور لوگوں سے داد لیتے ہیں
اگر دیکھا جائے تو یہ ٹک ٹاک منورنجن کے لئے کافی بہتر ہے لیکن زیادہ استعمال سے نقصان دہ بھی بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس کو بند بھی کیا گیا اور بعد میں کافی شرایط و ضوابط لگا کر بحال کیا گیا لیکن پاکستان میں تاحال اس متعلق کچھ نہیں کیا جا سکا۔
(ممتاز جمالی کراچی میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے آپ ایک نجی چینل ”جی نیوز“ میں رپورٹر کی طور پر خدمات سر انجام دے رہیں ہیں)


