کیلیفورنیا میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ: ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا۔ زخمیوں میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق ایک شخص پیدل چلتا ہوا عبادت گاہ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ حکام کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے جیکیٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا ۔
Facebook Comments HS

