فیصل آباد میں لڑکے اور لڑکیوں کو نشہ کروانے کے بعد برہنہ ویڈیو بنانے والا گروہ گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیصل آباد میں لڑکے اور لڑکیوں کو نشے کی لت لگا کر ان کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے سامنے یہ معاملہ اس وقت آیا جب ایک پندرہ سالہ لڑکا اس گروہ کے چنگل سے نکل کر پولیس کے پاس جا پہنچا اور اس نے ساری قلعی کھول دی ، لڑکے نے بتایا کہ بلال نامی شخص منشیات کا دھندہ چلانے والے ایک نیٹ ورک کے ساتھ ملوث ہے۔

پولیس نے لڑکے کی اطلاع پر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاﺅن میں کارروائی کی جہاں وہ یہ گھناﺅنا کھیل کھیلا کرتا تھا۔ پولیس کے پاس پہنچنے والے لڑکے نے بتایا کہ بلال نامی شخص لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش ویڈیوز تیار کر کے انہیں بلیک میل کرتا ہے اور آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام لیتا ہے۔

لڑکے نے مزید بتایا کہ ملزم بلال خود کو پولیس کا قریبی اور کبھی ایس پی اور ڈی ایس پی قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے، اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا۔

نوجوان نے پولیس کو مزید بتایا کہ بلال نامی شخص کے پاس لڑکیاں بھی آتی ہیں اور لڑکیوں سے زیادتی بھی کرتا ہے جب کہ اس نے میرے ساتھ زیادتی بھی کروائی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •