ساہیوال میں شادی سے انکار پر خاتون قتل


ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں نوجوان نے شادی سے انکار پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جہاز گراؤنڈ کے علاقے میں اجمل نامی نوجوان شادی شدہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ شادی سے انکار پر اجمل نے دلبرداشتہ ہو کر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).