کیا ملائکہ اروڑہ کی یہ بکنی تصویر ارجن کپور نے کھینچی ہے ؟


بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اورڑہ کی ایک بولڈ تصویر پر ہنگامہ برپا ہو رہا ہے۔ ملائکہ کے بولڈ انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن ان تصویروں پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں۔ ملائکہ اروڑہ کی بکنی تصویروں پر کوریو گرافر اور ڈائریکٹر فرح خان نے ایسا سوال پوچھا ہے کہ سب حیران رہ گئے۔

دراصل ملائکہ کی یہ تصویر پانی کے اندر لی گئی ہے۔ تصویر میں ملائکہ اروڑہ ریڈ بکنی پہن کر انڈر واٹر سوئمنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا کہ ‘داکام۔۔۔ اٹس میڈیٹیٹو یعنی ‘ اسٹیبلٹی، شانتی یہ کسی میڈیٹیشن سے کم نہیں ہیں’۔ اسے دیکھ کر فرح خان کو اور کچھ نہیں سوجھا تو انہوں نے سوال پوچھ ڈالا کہ یہ تصویر کس نے کھینچی ہے؟

کافی دیر تک ملائکہ نے فرح کے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ وہیں اس تصویر پر ہی ملائیکہ کے مداح قیاس کرنے لگے کہ فرح خان نے یہ چٹکی ارجن کپور کے بارے میں کاٹی ہے۔ کچھ دیر بعد ملائکہ کا کمینٹ آیا اورانہوں نے کمینٹ پر اسمائلی (مسکراہٹ) کے ساتھ پیار سے فرح کو گالی بھی دے ڈالی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ملائکہ اروڑہ اپنی بکنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں آئی ہیں۔ اس سے پہلے وہ کئی مرتبہ اپنی ایسی ہی بولڈ تصویریں شیئر کرتی نظر آچکی ہیں۔ ملائکہ کافی دنوں سے ارجن کپور کے ساتھ رشتے کی افواہوں میں ہیں۔ دونوں نے کبھی کھل کر اپنے رشتے کا اعتراف تو نہیں کیا لیکن کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے ہنٹ دیتے نظر آ چکے ہیں۔

Facebook Comments HS