کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ: کارکن گتھم گتھا، پتھراؤ، رہنما خطاب نہ کر سکے


کراچی میں تحریک انصاف کا 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والا جلسہ بد نظمی کا شکار ہوگیا۔

کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ،ایک دوسرےپر لاتوں اور گھونسوں کے علاوہ کرسیاں پھینکیں، پتھرائو بھی کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنا ن کے آپس میں لڑنے اور فساد کے باعث کئی کارکن زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جو کہ کسی بڑے پارٹی لیڈر کے خطاب کیے بنا ہی ختم کر دیا گیا۔

کارکنان نے صوبائی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ اسٹیج سے کارکنان کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران کارکنوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).