سری لنکا میں مسلمان عورتوں کے پردہ کرنے پر پابندی لگا دی گئی


سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقع پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نقاب اور برقع پر پا بندی کے احکامات سری لنکا کے صدر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت انتیس اپریل سے ملک میں چہرہ چھپانے اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ برقع لینے اور منہ چھپانے پر پابندی کی تجویز سری لنکن کابینہ نے دی تھی جس پر وزیر اعظم نے مسلم علما کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی تھی لیکن سری لنکن صدر نے صدارتی احکامات کے ذریعے پر برقع اور منہ چھپانے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).