اداکارہ سشمتا سین نے 15 سال چھوٹے بوائے فرینڈ سے منگنی کر لی؟ رومانٹک تصویر وائرل ہو گئی


بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے بعد سے ان کی منگنی کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ دراصل اس تصویر میں سشمتا سین اپنے بوائے فرینڈ روہمن کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور ان کی انگلی میں ایک شاندار انگوٹھی نظر آرہی ہے۔ اسی وجہ سے منگنی کی قیاس آرائی کو ہوا مل رہی ہے۔

سشمتا سین نے اپنی اس تصویر کے ساتھ ایک لکھا "کسی کو بلا شرط پیار کرنا اس لئے مشکل ہے ، کیونکہ ہمیں شرطیں طے کرنے کی عادت ہے ۔ دل کو فالو کرنا مشکل ہے ، کیونکہ دماغ ہمیشہ اس پر حاوی ہوجاتا ہے ۔ دماغ جہاں شرطوں پر دھیان دیتا ہے ، وہیں دل بھروسہ کو پیدا کرتا ہے۔ ایسے میں پیار کسی بونس کی طرح ہے” ۔

سمشتا سین نے مزید لکھا ـ” تو دوستی ، پیار ، عزت، اعتماد ، ساتھ اور دل کی سننے کیلئے میں کسی شرط کے بغیر آپ کی ہوں روہمن شال ۔ آئی لو یو گائز "۔ سشمتا سین کا یہ رومانٹک کیپشن بھی اس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ضرور سشمتا سین نے اپنی زندگی میں کوئی خاص قدم اٹھایا ہے ، لیکن فی الحال وہ اس بارے میں کھل کر بات نہیں کررہی ہیں ۔

سشمتا سین 2015 میں آخری مرتبہ بنگلہ فلم "نرباک "میں نظر آئی تھیں ۔ اس کے علاوہ وہ "ہیپی اینیورسی” نام کے ایک پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں، لیکن فی الحال اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

Facebook Comments HS