میشا شفیع کے مطابق علی ظفر نے انہیں اس ریہرسل کے دوران ہراساں کیا


گلوکار علی ظفر نے اس وقت کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے بارے میں میشا شفیع نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں اس ریہرسل کے دوران ہراساں کیا تھا۔ علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس ’جیم‘ کی ویڈیو ہے جس کے بارے میں میشا شفیع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ہراساں کیا گیا۔

میشا شفیع نے الزام تو لگا دیا لیکن ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جس کے ذریعے وہ اپنے الزام کو درست ثابت کرسکیں لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس ایک کیمرہ اور 11 گواہ موجود تھے جن میں سے 2 خواتین بھی تھیں۔

علی ظفر نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے یہ ویڈیو دیکھیں اور اپنے دل سے پوچھیں کہ سچ کیا ہے، اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف خواتین پر ہی اعتماد کیا جانا چاہیے تو ان دو خواتین پر بھی یقین کریں جو جیم روم میں موجود تھیں۔

اتوار کے روز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا تھا کہ جس موقع کے بارے میں میشا شفیع کا دعویٰ ہے کہ انہیں ہراساں کیا گیا وہاں سے جانے کے بعد میشا شفیع نے انہیں میسج بھی کیا تھا،

’ کیا اس کو ہراسمنٹ میں مزا آیا تھا جو اس نے مجھے میسج کیا‘۔ علی ظفر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میشا شفیع کینیڈا کی امیگریشن لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے گلوکارہ کو مصالحت کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ اگر میشا شفیع ایک قدم آگے بڑھائے گی تو وہ 10 قدم آگے بڑھیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).