ناز


ناز ایک معاشرتی ناول ہے جو ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس کی رائٹر تسنیم کوثر ہیں جو انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں اور وہاں کونسلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور لوگوں کو پریشانی سے نکالنے میں لگی رہتی ہیں اور ان کا اللہ سے رابطہ استوار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ کہانی ایک کردار ناز پر مشتمل ہے جو ایک پڑھے لکھے گھرانے کی لڑکی ہے جس کی شادی اس کی پچپن کی پسند شاہد سے ہو جاتی ہے مگر شادی کے کچھ عرصے کے بعد شاہد کا انتقال ہو جاتا ہے۔ جس وجہ سے ناز کو ذہنی طور پر بہت بری صورتحال کا سامنا رہتا ہے مگر باقی کردار اسے زندگی کی طرف لانے میں مدد کرتے ہیں اور وہ اللہ کی طرف رجوع کرتی ہے۔ اب اس کی شادی شاہد کے دوست نوید سے طے پاتی ہے مگر شادی کے دن نوید کا انتقال ہو جاتا ہے۔ اب ناز اپنی ذہنی حالت سنبھال لیتی ہے۔ کام اور بچی کی پرورش پر دھیان دینا شروع کر دیتی ہے۔ ایسے میں کہانی میں ایک نیا کردار داخل ہوتا ہے جو کہانی کو نئے روح پر لے جاتا ہے۔

تسنیم ناز کے ساتھ گفتگو :

ہم نے جب ان سے اس ناول کو لکھنے کا مقصد پوچھا اور اس کہانی کا پس منظر جاننے کی کوشش کی تو کہنے لگیں ؛ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے توفیق دی کہ لکھ سکوں اور اپنا پیغام آپ تک جذبات اور احساسات کے ساتھ پہنچا سکوں۔ کاش کہ تحریر کے علاوہ کوئی اور ذریعہ ممکن ہوتا۔

میری کوشش رہی ہے ایسے الفاظ آپ تک پہنچاوں جو سینے چھلنی نہ کریں بلکہ ٹھنڈک پہنچائیں۔ ایسے الفاظ جو آپ کو آسودگی دیں۔ وہ چند لوگ جن کی طلب میں بڑی دیوانگی تھی اگر بامراد کر دیے جاتے تو یہ شدتیں، یہ بے قراریاں، آشفتہ سری اور ولولے کہاں سے آتے۔ ان لوگوں کا قصہ پارینہ متعلق تھے جنہوں نے قدر نہ کی کہ کس نے کس کو کھو دیا یہ احساس شاید انہیں اب بھی ہوتا ہو گا۔ ذکر جب اس گل اندام کا ہو تو قلم خودبخود ڈگمگاتے لگتا ہے، اضطراب طاری ہو جاتا ہے، لفظ کھو جاتے ہیں جو کہنا ہو وہ کہ نہیں پاتے بس بے قراری کا عالم رہتا ہے۔ لطیف احساس اور جذبوں کی یہ گفتگو اس وجہ موزوں ہوتی ہے جو کہنا تو بہت کچھ چاہتے ہیں مگر کہ نہیں پاتے اور یہ خیال ساتھ رہتا ہے کہ یہ نازک معاملہ ہے۔

اس کتاب میں جو کچھ لکھا گیا اس کے بین السطور بھی بہت کچھ ہے جو دانستہ بیان نہیں کیا گیا۔ کہانی میں شامل کردار مختلف قسم کے ہیں۔ وہ مشکلات اور دردناک واقعات سے دوچار ہوتے ہیں تاہم جو سبق ملتا ہے وہ اہمیت کا حامل ہے۔ ہم پر جو مشکلات آتی ہیں، صبر ہی ان سے مقابلے کی ہمت دیتا ہے اور صبر ہی سے مشکلات ختم ہو جاتی ہیں، البتہ ان کی یاد تا عمر باقی رہتی ہے۔ مختصر یہ کہ ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور ہر تاریکی کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔

یہ کہانی کرداروں کے ذریعے آپ کو بتاتی ہے زندگی میں مشکلات آتی ہی رہتی ہے مگر اصل بات تو یہ ہے کہ آپ ان مشکلات کا سامنا کیسے کرتے ہیں اور اگر آپ ثابت قدم رہتے ہیں تو خدا ضرور کرم فرمائے گا اور ان سے نجات دے گا۔

کہانی پڑھیے اس سے آپ کو یقینا بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور یہ کتاب آپ کے درد کے لیے مرہم کا کام کرے گی۔ کتاب پڑھیے اور تبصرہ بھی دیجئے۔

https://www.facebook.com/Naaz-Novel-1058584077549256/
کتاب منگوانے کےلیے  آپ تسنیم کوثر سے درجہ ذیل رابطے پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 00447480199777


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).