پرسنل ڈویلپمنٹ کیوں ضروری ہے

زندگی ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے۔ اور اگر آپ اگے بڑھنے اور ترقی کے امین ہیں تو سب سے پہلے اپنی شخصیت کی نکھارنے کی ضرورت ہے جسے پرسنل ڈویلپمنٹ بھی کہتے ہیں سیلف یا پرسنل ڈویلپمنٹ کا مطلب ہے کہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔ اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنا اور زندگی میں ہونے والی مختلف چیزوں اور معاملات میں اپنے رویوں اور اپنی شخصیت کے

Read more

میرا تعلق اس معاشرے سے ہے

میرا تعلق اس معاشرے سے ہے، جس نے پچھتر سال پہلے ملک تو آزاد کر لیا تھا مگر خود آزاد ہونا سب بھول گئے۔ میرا تعلق اس معاشرے سے ہے جو جسموں سے تو شاید آزاد ہیں مگر ان کے دماغ اور روحیں آج بھی غلام ہیں۔ میرا تعلق اس معاشرے سے ہے جہاں حق اور انصاف کے لیے کوئی آواز بلند نہیں کرتا، کوئی باہر نہیں نکلتا مگر اپنے لیڈروں، آقاؤں اور مولاناؤں کی ایک آواز پر سڑکیں جام

Read more

ایک نمبر منجن

وقت کے ساتھ ساتھ منجن کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے۔ اس غرض سے اب ہر فیلڈ میں منجن بیچا جا رہا ہے۔ جو جتنا اچھا منجن بیچنا جانتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب ہے۔ اور یہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آپ سیاست کو لے لیجئیے، جو جتنا اچھے سے عوام کو خوشحالی کے خواب دکھاتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب ہے۔ اور جسے یہ منجن بیچنا نہیں آتا وہ مذہب اور حب الوطنی کا سہارا لے لیتا

Read more

عالمی یوتھ ایوارڈ 2021 میں پاکستانی طالبہ فاتح قرار

راؤنڈ ٹیبل گلوبل یوتھ ایوارڈ میں پاکستانی طالبہ اسماء طارق فتح مند ہوئی ہیں۔ یہ عالمی یوتھ ایوارڈ کے لیے راؤنڈ ٹیبل گلوبل تقریب کا انعقاد برطانیہ میں ہوتا ہے۔ تقریب اور اس میں دیے جانے والے ایوارڈ ایسے نوجوان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے فیلڈ میں قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کچھ کر دکھایا ہو۔ یہ ایوارڈ پچھلے دس سال سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے اس ایوارڈ شو میں 35 سے

Read more

کیا فیمینزم ایک گالی ہے

فیمینزم کی تاریخ بہت پرانی ہے زمانہ قدیم سے لے کر عورتیں اپنے حقوق کی جدوجہد کرتی آ رہی ہے۔ جانے کیوں لوگوں نے فیمینزم کو گالی بنا دیا ہے۔ حالانکہ فیمینزم تحریک سے زیادہ ایک سوچ ہے جس سے مراد ہے کہ خواتین کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کی بات کی جائے۔ وہ حقوق جو ہر انسان کو اس کی پیدائش ساتھ ہی دیے گئے ہیں۔ اس میں فرق کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔ تعلیم کی

Read more

اداکاوں کے پبلسٹی سٹنٹ اور فلم ٹِچ بٹن

پاکستانی فلم ‘ٹچ بٹن’ جسے پچھلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہونا تھا مگر کورونا کی وجہ سے منظر عام پر نہیں آ سکی۔ فلم میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی مین لیڈ پر ہیں۔ پچھلے کئی دنوں سے فرحان سعید اور فیروز خان کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ جس میں دونوں کی طلاق کا معاملہ بھی منظر عام پر آیا اور اس کا کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔ تاہم اداکاروں کی جانب

Read more

مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے

مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے۔ غم ہلکا لگتا ہے۔ غم اور خوشی زندگی کا حصہ ہیں۔ چاہتے ہوئے بھی آپ انہیں جدا نہیں کر سکتے۔ الگ نہیں کر سکتے مگر زندگی جینا تو ہے، تو پھر غموں پر کڑھنے اور رونے کی بجائے کیوں نہ خوشیوں کا ہاتھ تھام لیا جائے۔ ایسا نہیں ہے کہ زندگی میں صرف غم ہی ہو، اندھیرا ہی ہو۔ روشنی بھی ہے۔ خوشی بھی ہے، بس ہمیں اس طرف بھی دیکھنا ہے۔ ہاتھ بڑھانا ہے۔

Read more

بدلاو کی چڑیا

کہتے ہیں کسی شہر میں ایک پاگل رہتا تھا جو روزانہ شہر کے دروازے پر کھڑا ہو جاتا اور سارا دن چلاتا رہتا، لوگو اٹھ جاو اب۔ اپنے حق کے لیے لڑو۔ کب تک یونہی غلامی کرتے رہو گے۔ لوگ اس کی باتوں پر ہنستے اس کا مذاق اڑاتے، کہ غلامی ختم ہو گی کیسے ہو گی کون کرے گا۔ کس کو موت آئی ہے عذاب اپنے سر لینے کی۔ پاگل ناقابل برداشت ہو جاتا تو وہ اسے پتھر مارتے مگر وہ پاگل بھی ڈھیٹ تھا مار کھاتا رہتا مگر پھر شروع کر دیتا وہی رام لیلا۔

Read more

امید کی کرن

ایف ایس سی کا زمانہ تھا۔ انتہائی دباؤ کی فضا۔ نمبروں کا پریشر، ڈاکٹر جو بننا تھا تب پتہ ہی نہیں تھا کہ زندگی میں میڈیکل اور انجینئر کے علاوہ بھی کچھ ہوتا ہے۔ فارغ وقت ہونا تو پی ٹی وی کا ڈرامہ دیکھ لینا یا کوئی ناول پڑھ لینا۔ مگر واصف علی واصف سے بھی تھوڑا اٹریکشن تھا وہ بھی اس طرح کہ نویں جماعت میں دوست اپنے بابا کی لائبریری سے ان کی ایک کتاب لائی۔ تھوڑی پڑھی

Read more

فرصت

سلام سناؤ کیسے ہو، کئی دنوں سے تم سے بات کرنے کا من تھا مگر فرصت ہے کہ ملتی ہی نہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ تم یاد نہیں ہو مگر اب حالات اور اپنی ذات کے گرداب میں ایسا الجھ گیا ہوں کہ تمہیں فرصت سے یاد کرنے کی فرصت نہیں۔ یوں تو حالات نارمل ہو رہے ہیں مگر جانتے ہو اب حالات کے نارمل ہونے سے بھی ڈر لگتا ہے، اس ابنارمل زندگی کی عادت سی ہو گئی ہے

Read more

پاکستان لیڈر شپ پروگرام

ہم اپنے پیارے ”پاکستان“ کو پھلتا اور پھولتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر ابھرے۔ لیکن ہم صرف چاہنے اور سوچنے تک ہی محدود ہیں۔ ہم نے کبھی یہ معاملہ زیر غور نہیں لایا کہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان کا نمبر آگے آنے کی بجائے پیچھے کی طرف کیوں جا رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل پڑھ رہی ہے۔  ڈگریوں کے انبار اکٹھے کر رہی ہے۔ جب ہمارے بچے

Read more

آس

زندگی کیا ہے، یہ ایک زار ہے اور میں اس زار پر سے بالکل بھی پردہ فاش نہیں کرنے لگی یہ کام تو صدیوں سے لوگ کر رہے ہیں مگر سمجھ انہیں بھی کچھ نہیں آیا۔ میں تو یہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ اس چکر میں نہ ہی پڑیں اور جب زندگی اپنے چکر میں گھمانے لگ جائے تو زیادہ سوچنے اور خود کو کوسنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اٹھیئے اور نکلیے بند کمروں سے، کھلی فضا میں

Read more

ہار، پڑوسن اور شوہر

نور اپنے شوہر جمیل پر مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ اس بار سالگرہ پر اسے صرف سونے کا ہار ہی تحفے میں دے، بالکل ویسا ہی جیسا اس کی ہمسائی کو شوہر سے ملا ہے ورنہ وہ گھر چھوڑ کر میکے چلی جائے گی۔ نور کو شکوہ تھا کہ جمیل کو اس سے ذرا بھی محبت نہیں، کبھی مہنگا اور قیمتی تحفہ نہیں دیا جیسے رضیہ (ہمسائی) کا شوہر اسے اکثر دیتا رہتا ہے۔

Read more

ماضی کی گرہ

میں نے آج پھر غصہ میں فیکے کو بہت کچھ سنا دیا وہ چپ چاپ بیچارا سنتا رہا جب برداشت ختم ہوئی تو روتا ہوا چلا گیا۔ وہ بہت حساس تھا۔ بابا جی نے مجھے غصہ کرتے دیکھ لیا۔ چپ چاپ آ کر چارپائی پر بیٹھ گئے۔ ان کی خاموشی سے میں ڈرتا تھا مگر سوال کی ہمت نہ تھی سو خاموشی سے جا کر ان کے پاس بیٹھ گیا۔ کچھ دیر خاموش رہے پھر بولے پتر کتنی بار کہا ہے اتنا غصہ نہ کیا کر۔

Read more

کچھ ہلکا پھلکا

باقی دوست رائٹرز کی کہانیاں رسالوں اور میگزین میں چھپتا دیکھ کر دل کرتا کہ ہم بھی لکھتے ہیں مگر وہی زمانے کی الجھنیں۔ آج کل فراغت ملی تو دماغ بھی سوچنے لگا بس تو پھر کہا ہم نے بھی کہانی لکھنے کا فیصلہ کیا۔ دو چار لکھیں بھی مگر ایڈیٹر صاحب نے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں۔ کہتے ہیں خیالات بہت پرانے ہیں۔ نئے بچوں کو fascinate نہیں کرتی ایسی بڈھے خیالات۔ انہیں کچھ مصالحے دار چاہیے۔ کوئی

Read more

اللہ رحم کرے گا

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا دیکھ دیکھ کر جب خود کو خاطر خواہ پریشان کر لیا تو جی چاہا کہ تھوڑا افاقہ کرنا چاہیے۔ فارغ وقت میں اور کیا کیا جاسکتا تھا۔ ٹی وی بند ہوا تو سوچنے لگی کہ زندگی کیسے محدود ہو گئی ہے، سڑکیں ویران ہو گئی ہیں، سب اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسا تو کبھی نہیں ہوا تھا۔ زندگی میں مختلف کیفیات سے واسطہ پڑتا رہتا ہے جو آتی جاتی رہتی

Read more

وبا کے دنوں میں بیٹی کے نام خط

سلام عرض ہے، کیسی ہو۔ آج بہت خفا ہو کر تمہیں خط لکھ رہا ہوں۔ پچھلے خط میں لکھا تھا نہ کہ کرونا کے خلاف احتیاط برتنی ہے۔ پر کیا۔ تم نے میری بات نہیں سنی۔ اور نہ گھر والوں کو سمجھایا۔ پتا چلا ہے مجھے تم جو جا رہی ہو چاچا چھپن کے گھر شادی پر اور جو تم بے احتیاطی برت رہی ہو۔ اور وہ تمہاری سہیلیاں باہر سے آئی ہیں ان سے جو تمہارا ملنا ملانا ہو

Read more

کرونا وائرس اور مجنوں کی ہدایت

سلام عرض ہے، سناؤ کیسی ہو پینو۔ امید کرتا ہوں خیریت سے ہوگی۔ کہیں دنوں سے تمہاری یاد آ رہی تھی۔ سوچا تمہیں خط ہی لکھ لوں اج کل ویسے بھی چھٹیاں ہو گئی ہیں اور پڑھنا لکھنا تو ہم نے ہے نہیں۔ ویسے مجال ہے جو کبھی تم ہمیں خط لکھ دو، تم اپنے اسی کالے کلوٹے ممی ڈیڈی منگیتر کو ہی لکھنا۔ پر کیا فرق پڑتا ہے تم لکھو یا میں لکھوں بات تو ایک ہی ہے نہ،

Read more

الجھے جال، کالے ناگ

ڈئیر ہم نفس کیسے ہو سنا ہے محبت پر ریسرچ کرنے کا ارادہ ہے۔ منع بھی کیا تھا تمہیں یہ محبت کے چکر میں نہ پڑو، گورکھ دھندا ہے کالے دھن سے زیادہ ڈونگا ابھی بھی سمجھا رہا ہوں دور رہو اس آگ سے جل جاؤ گے اور تم میں جلنے کا حوصلہ نہیں۔ پر محبت میں جلے بغیر گزارا نہیں۔ تم سیکھاؤ گے محبت، تم تو اپنا ایک ارادہ تک نہیں بدل سکتے کسی کے لیے اور محبت تو

Read more

خوشی کیسی بلا ہے

یونہی بیٹھے بیٹھے اچانک خیال آیا کہ بچپن کے دن بھی کتنے اچھے تھے۔ کیسے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتے تھے تب تو کاغذ کا ایک جہاز بھی اتنی خوشی دیتا تھا جیسے پوری دنیا مٹھی میں ہو۔ ایک چھوٹی سی گیند کے ساتھ سارا دن ہنسی خوشی گزر جاتا تھا۔ دوست یار سب اکٹھے کھاتے پیتے اور کھیلتے تھے نہ کچھ چھننے کا ڈر اور نہ کچھ کھو جائے کا خطرہ تھا۔ نہ غیر ضروری سوچوں کا

Read more

خدا نے مرد کو نگہبان بنایا ہے

مجھے بچپن سے یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی کہ مرد کو ایک درجہ افضل کیوں بنایا گیا ہے۔ ایسی کیا بات ہے اس میں۔ یوں سمجھ لیجیے کہ یہ بات میرے دماغ میں سوالات کا بھونچال مچا دیتی تھی اور پھر کیوں کیوں کی صدائیں مجھے ہر طرف سنائی دیتیں۔ یوں یہ چیز میرے فوکس میں رہی ہے جہاں میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ میں ایسے تمام رویوں کا مشاہدہ کروں اور اس پر غور کروں جو کسی

Read more

اے نازک لڑکی

ہاں وہ ایک عام سی لڑکی ہے، چھوٹی چھوٹی عام خواہشیں رکھنے والی، عام سے خواب بننے والی اور ان کے نہ پورا ہونے پر سرہانے میں منہ دے کر رونے والی۔ چھوٹی سی تکلیف پر آسمان سر پر اٹھانے والی عام سی لڑکی اور بڑی سے بڑی بات بھی ہنس کر ٹالنے والی عام سی لڑکی۔ ایک عام سی لڑکی جو خواب دیکھتی ہے مگر ڈرتی ہے، ان کے ٹوٹنے سے۔ ایک عام سی لڑکی جو سہم جاتی ہے،

Read more

سب نارمل ہے

زندگی ہر شخص کے لیے مختلف ہے، غریب کے لیے روٹی زندگی ہے، بیمار کے لیے صحت، امیر کے لیے فراغت۔ ہر شخص اپنے نظریے اور زاویے سے زندگی کو دیکھتا اور پرکھتا ہے۔ زندگی صرف حسین خواب ہی تو نہیں، پھولوں کا ہار نہیں، بہاروں کا موسم ہی نہیں، تاروں بھری رات نہیں بلکہ زندگی ایک ڈرونی حقیقت بھی ہے، کانٹوں کی سیج بھی ہے، خزاں کی شام بھی ہے اور درد بھری داستان بھی ہے۔ یہ وہ سچائی

Read more

ٹانگ مت کھنچیں، حوصلہ بڑھائیں

نام سے اندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا کہ آج کی بات کدھر کو جانی ہے۔ جب آپ کو خود بولنا نہ آتا ہو تو پھر آپ دوسروں کو ہی سنتے اور دیکھتے ہیں۔ بس تو یہی میرا بچپن کا مشغلہ ہے چپ کر کے کسی کونے بیٹھ جانا اور لوگوں کو سننا اور دیکھنا اور پھر اس پر سوچ بچار کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنا۔ اس چکر میں کئی ڈائریاں بنا ڈالیں اور کئی صفحات کالے

Read more

اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے

سنا ہے جب اکہتر کی جنگ میں نانا چھ سال کے لیے بنگال میں جنگی قیدی رہے تو پیچھے والوں کے لیے یہ عرصہ قیامت سے کم نہیں تھا۔ منتوں مرادوں سے مانگے گئے، خاندان کے بڑے بیٹے تھے گویا کہ ساری ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی۔ ان کی ماں غم سے جو نڈھال وہ الگ اور جو نانی دنیا کے ہاتھوں دربدر ہوئیں وہ الگ۔ وہ تو اسی غم سے مر گئی جب سر پر کوئی سائیں

Read more

چلو چلو جنگل کو چلیں

”میاں گیڈر، یہ تم کدھر کو آ رہے ہو؟“ ”بی لومڑی! میں نے نہیں یہاں جنگل میں رہنا، شیر ظالم ہے، بادشاہت کے رعب میں ہم جانوروں پر ظلم کرتا ہے۔ نا یہاں پر کھانے کو کچھ خاص ہے، میں تو انسانوں کی بستی میں جا رہا ہوں۔ کیا اونچی اونچی عمارتیں ہیں وہاں۔ یہ بڑے بڑے گھر، وہ طرح طرح کے پکوان کہ آنکھیں دیکھتی رہ جائیں۔ میں نے تو اب یہاں نہیں رہنا، پکا فیصلہ کر لیا ہے

Read more

کب تک مارو گے

عوام میں اور میڈیا پر عجب سے بے چینی ہے، لوگوں میں اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، سوشل میڈیا پر تو خاص طور پر ایک الگ قسم کی آگ بھڑک رہی ہے جو جنگ چاہتی ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر نے بھی کیا قسمت پائی ہے جہاں قدرت خود بستی ہے مگر ہولی ہے دیکھو کھیلی جا رہی، رنگوں کی نہیں خون کی۔ جہاں آئے دن قتل و غارت معمول ہے جہاں سے انسانیت گر گزرے تو شرم سے سر

Read more

بابا کی چھوٹی، کشمیر کی بیٹی

اسلام و علیکم بابا کیسے ہیں آپ! امید ہے آپ اللہ میاں کے پاس خیریت سے ہوں گے۔ گھر میں سب آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، امی کچھ کہتی نہیں ہیں مگر میں جانتی ہوں وہ بھی آپ کو بہت یاد کرتی ہیں چپکے چپکے روتی ہیں۔ آپا تو بہانہ ڈھونڈتی ہے آپ کی باتیں کرنے کا اور منا وہ تو آپ کے انتظار میں روز دروازے پر کھڑا رہتا ہے امی نے کئی بار منع کیا کہ آپ

Read more

تعلیم فقط نمبروں کی دوڑ

وہ تعلیم جو ہم اپنے تعلیمی اداروں میں دے رہے ہیں وہ بالکل بھی کافی نہیں ہے کیونکہ نہ تو یہ ہماری سوچ بدل رہی ہے اور نہ ہی ہمارے ذہن کو وسعت عطا کر رہی ہے۔ ہم تعلیم حاصل کر کے بھی اسی پرانی اور بے بنیاد سوچ اور نظریہ کے حامی ہیں جسے بدل جانا چاہیے تھا۔ ہماری عورتیں آج بھی اعلی تعلیم یافتہ ہو کر بھی اسی ساس بہو کے نظریے کے ساتھ چلتی ہیں اور وہیں

Read more

سیاست اور عوام کا ہتھیار

دنیا کے ہر کھیل میں ایک ہتھیار (ٹول) ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ کھیل کھیلا جاتا ہے اور سیاست وہ کھیل ہے جہاں وہ ہتھیار دوسرا انسان ہے جس کے ذریعے سارا کھیل کھیلا جاتا ہے اور جیتا جاتا ہے کوئی بھی سیاست دان اس انسانی ہتھیار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ عام الفاظ میں اس ہتھیار کو عوام کہتے ہیں جو ان سیاست دانوں کی تقدیر پلٹ سکتی ہے۔ اس لیے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ

Read more

کاکروچ میاں اور میں

نماز پڑھنے اور دعا مانگنے کے بعد ابھی مصلے پر بیٹھی تھی کہ پاس پڑے موبائل کا دیدار کیا جاتا ہے اور جسے ایسے پکڑا گیا گویا کہ آج کوئی خزانہ نکال ہی لیا جائے گا ابھی خزانے کی تلاش جاری ہی تھی کہ آنکھیں سامنے سے آتے ہو کاکروچ کے ساتھ چار ہوتی ہیں جو جانے کہاں سے آ رہا تھا۔ گرمیوں میں نہ یہ کاکروچ اپنی آب و تاب دکھانے سے بعض نہیں آتے پتا نہیں کہاں کہاں

Read more

شیطان قید ہے

رمضان المبارک کا مہینہ ہے، برکات کا نزول ہے، رحمت برس رہی ہے، کرم عام ہے، ہر طرف نیکیاں ہی نیکیاں ہو رہی ہیں، عبادات کی جا رہی ہیں، رب کا خاص احسان ہے ہم پہ۔ ایسے میں جب شیطان بھی قید ہے تو معاملہ اور اچھا ہو جاتا ہے مگر ہم تو ہم ہیں اور ہمیں جہاں موقع ملتا ہے ہم اپنا حصہ ڈالنے سے بعض نہیں آتے ہیں پھر چاہے کسی تذلیل ہو، کالی گلوچ ہو، غیبت ہو، دوسروں کے کردار کو جانچنا ہو، کسی کی حق تلفی ہو، ہم سے رہا نہیں جاتا ہے۔

Read more

نا کامی، کام یابی کی کنجی ہے

کہا جاتا ہے کہ جب ایڈیسن نے بلب بنانا چاہا تو 999 کوششیں نا کام گئیں اور ہزارویں دفعہ بن گیا۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے 999 نا کام طریقوں کے بعد ہزارویں بار صحیح بلب بنایا اور وہ کام یاب طریقہ ایجاد کیا، جس سے بلب بنایا جا سکتا ہے، تو ایڈیسن نے کہا، نہیں میں نے نا کام نہیں بلکہ 999 وہ طریقے ایجاد کیے ہیں، جن سے بلب نہیں بنایا جا سکتا، اور ہزارویں

Read more

ناز

ناز ایک معاشرتی ناول ہے جو ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس کی رائٹر تسنیم کوثر ہیں جو انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں اور وہاں کونسلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور لوگوں کو پریشانی سے نکالنے میں لگی رہتی ہیں اور ان کا اللہ سے رابطہ استوار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ کہانی ایک کردار ناز پر مشتمل ہے جو ایک پڑھے لکھے گھرانے کی لڑکی ہے جس کی شادی اس کی پچپن کی پسند شاہد سے

Read more

درخت لگائیں، ملک کو سنواریں

پچھلے ہفتے جب ہمیں فوسٹر پاکستان کی طرف سے شجرکاری کا پروجیکٹ دیا جاتا ہے تو شجرکاری شجرکاری بہت سنا تھا مگر تب جب پہلی بار سکول کے بچوں کے ساتھ شجرکاری کی تو خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا اور سکون اپنی جگہ۔ شجرکاری سے پہلے اس کی اہمیت اور ضرورت کو جاننا بھی بہت ضروری ہے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ وہ دور ہے جب ٹیکنالوجی اپنے عروج پر ہے اور اس کا استعمال بہت زیادہ

Read more

ابھی دیر نہیں ہوئی

جس راہ کو آپ چھوڑ چکے ہوں اور آگے نکل چکے ہوں مگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ جس راہ کو آپ نے چھوڑا تھا وہ آپ کی تھی اور آپ اب دوبارہ واپس مر جانا چاہتے ہوں مگر ایسا ممکن نہیں آپ دوبارہ اس وقت میں چلے جائیں اور وہاں جا کر وہ سب بدل دیں، ابھی انسان نے اتنی ترقی نہیں کی ہے کہ وہ زمانے کی گھڑیوں کو بدل دے اس لیے اس منزل کا مڑ

Read more

میڈیا، بریکنگ نیوز اور ٹینشن

آج کل جس طرح کے حالات چل رہے ہیں ایسے میں تو یہی لگتا ہے کہ مسکرانا منع ہے جس طرف دیکھو بری خبریں ہی سنائی دیتی ہیں ایسے میں بندے کی گبھڑاہٹ ہی نہیں جاتی اس زمر میں میڈیا خاص اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے ہر وقت سنسنی پھیلا ئے رکھنے کا عہد کر لیا اور اب تو یہ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ایک چھوٹی سی بات کو اس طرح سنسنی خیز بنا دیا جاتا ہے کہ کیا کہیے۔نیوز چینلز کی بات ہی مت کیجئے آپ خود ہی دیکھیے کہ جب بھی ٹی وی آن کریں اور نیوز چینل پر کریں تو کسی نہ کسی حادثے یا سانحے کی خبر ہی ملتی ہے، معجزہ۔ ہی ہوجاتا جب کوئی اچھی خبر سننے کو ملے۔

Read more

امن پرستی اور وطن پرستی

پلوامہ اٹیک کے کئی دنوں تک بھارت جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا مگر کسی نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا یہاں تک کہ بدھ کے دن بھارت کے طیارے لائن آف کنٹرول کو کراس نہیں کر لیتے ہیں، جس کے بعد تفشیش بڑھ جاتی ہے اور پاکستان کے بہادر جوان ان کو نیست و نابود کر دیتے ہیں۔ اب سب کہنا شروع کر دیتے ہیں ابھی جنگ ہوئی ابھی ہوئی اور ابھی ہوئی، ہر جگہ انٹرنیٹ ہو، ٹی وی سکرین ہو یا موبائل فون ہو ہر جگہ ماحول گرم ہے ہر کوئی جنگ جنگ کرنے لگا ہوا تھا۔ہم لوگ یونیورسٹی میں تھے جب خبریں گردش زدہ عام تھیں، دل گھبرا رہا تھا، زبان سے بس یہی نکلتا تھا خدا خیر کرے۔ آزاد کشمیر کے ساتھی زیادہ پریشانی میں تھے، ان کے تو علاقے بھی خالی کرا لیے گئے تھے۔ مگر اس سب میں ایک چیز نمایاں تھی وہ جذبہ تھا کسی میں بھی کم نہ تھا، سب وطن کے لیے لڑنے مرنے کو تیار تھے، اس کی سکت ان میں تھی یا نہیں یہ الگ بات ہے۔ مگر اس سب میں، میں نے جو جانا ہے وہ یہ کہ بیک وقت وطن پرست اور امن پسند نہیں رہا جاسکتا ہے، یا تو وطن پرستی نبھائی جا سکتی ہے یا امن کی خواہش کی جا سکتی ہے۔

Read more

قاتل کون

سب صحیح کہتے ہیں میں زمین پر بوجھ ہوں اس لئے مجھے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، میرا مر جانا ہی بہتر ہے۔ کاغذ پر یہ سطریں بکھری پڑی تھیں، جو زمین پر علی کے ساتھ گرا پڑا تھا، علی کے منہ سے سفید جاگ نکل رہی تھی۔

مریم اماں سے کہتی ہے یہ علی کہاں ہے؟ کب سے بلا رہی ہوں مجھے کوثر کی طرف جانا ہے۔ کہیں موبائل پر لگا ہو گا نمرہ سے باتیں کرنے۔ آپ اسے سمجھاتی کیوں نہیں۔ اماں کہتی ہے، میں کیا سمجھاؤں وہ سمجھتا کب ہے میری، ویسے بھی بچپن کی منگنی ہے۔

مریم اگے سے ہاں آپ کیوں سمجھائیں گی وہ تو ویسے بھی آپ کا لاڈلا ہے، اب میں خود ہی جارہی ہوں اس نے تو سننی نہیں بات، آج کل رہتا بھی اتنا چڑچڑا ہے۔ نمرہ فون پر ایمان سے کہتی ہے، میں نے توڑ لی ہے منگنی علی سے، میں تنگ آ گئی تھی اس کے پاگل پن سے، وہ نفسیاتی مریض بن چکا ہے۔ ابھی بابا اور پھوپھو لوگوں کو نہیں پتہ مگر اماں کو بتا دیا ہے انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ میرا ساتھ دیں گی اور بابا کو منا لیں گی۔

Read more

کمپیوٹر اور استاد کا کیا مقابلہ

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دور سب سے تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور ہے اور یہ ساری ترقی ٹیکنالوجی کے مرہون منت ہے اور یہاں کمپیوٹر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جہاں پہلے کسی معلومات کے لئے کئی کتابوں کو کھوجنا پڑتا تھا اب وہیں ایک کلک پر ساری معلومات آپ کے سامنے جن کی طرح حاضر ہو جاتی ہے اور آپ اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ہر شعبے سے وابستہ لوگوں کے

Read more

جنت نظیر وادی میں خون کی ہولی

قصہ کچھ یوں ہے کہ جنت نظیر وادی ریاست جموں و کشمیر ڈوگرہ راج کے سائے میں پروان چڑھتی ہے جہاں مہاراجہ رنجیت سنگھ ڈوگراوں کے خلاف جنگ کرکے جموں کو فتح کرتا ہے اور اس کی مدد ڈوگرہ راجہ گلاب سنگھ کرتا ہے جو شوں کو پیٹھ دکھ کر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج میں ملازمت اختیار کرتا ہے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ایجنٹ بن کر کئی ڈوگرہ جیالوں کو قتل کرتا ہے جس کے عوض راجہ گلاب

Read more

ہنسنا منع ہے۔ صرف مسکرائیے

اس دنیا میں انواع و اقسام کے مرد و خواتین پائے جاتے ہیں آئیے ان میں سے چند کا یہاں تذکرہ کرتے ہیں۔

بنیادی طور پر مرد تین طرح کے ہوتے ہیں اور یہی تین قسمیں گھوم پھر کر ساری دنیا میں ملیں گی۔ اس میں پہلی قسم کے پاس دماغ بیش بہا مقدار میں پایا جاتا ہے یقینا جب عقل بانٹی جا رہی ہوگی تو یہ قطار میں سب سے آگے ہوں گے۔ شاید اسی لیے یہ ہر معاملے میں اپنی عقل استعمال کیے بغیر رہ نہیں سکتے کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے زیادہ کوئی عقل مند اس دنیا میں ہے ہی نہیں اور اسی وجہ سے یہ دوسروں سے مشورہ لینا انتہائی ناپسند کرتے ہیں۔

Read more

استاد ایسا بھی ہوتا ہے

میٹرک میں غلطی سے اچھے نمبر آ جائیں تو آپ کی خیر نہیں۔ خاندان والے ایف ایس سی کی اتنی گردان کرتے کہ آپ سب بھول بھال جاتے اور اسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ سو ہم نے بھی ایف ایس سی میں بیالوجی رکھی پر مسئلہ یہ تھا کہ پڑھی کس کے پاس جائے کیونکہ ایف ایس سی میں ہمارے نمبر بہت ہی قیمتی ہوتے ہیں اس لئے تو سارا خاندان مل کہ نمبروں کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے۔ ساری دنیا کو پتہ لگ جاتا ہے کہ فلاں بچہ ایف ایس سی کر رہا ہے، بچے کی جگہ جگہ برانڈنگ بھی کی جاتی ہے اس سے دوسرے پر دھاک بیٹھتی ہے خیر چھوڑیئے۔ اب جب نمبر چاہیں تو پڑھنا بھی اتنا ہی پڑھتا ہے یہ الگ بات ہے پڑھتے آپ اتنا ہی ہو جتنا پڑھ سکنے کی ہمت ہے چاہے دس ٹیوشنز لگوا لیں۔

ہاں بیالوجی تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ گجرات میں بیالوجی کے ایک ٹیچر فراز صاحب ہیں جن کے پورے شہر میں چرچے ہیں ان جیسی بیالوجی کوئی پڑھا ہی نہیں سکتا۔ بھئی میڑک میں بھی ہم نے بیالوجی پڑھی ہے وہ ایسا کیا پڑھاتے، چھوڑیے صبح صبح چھ بجے جا کر کون پڑھے، وہ تو دن کو بھی پڑھاتے تھے پر دن کو ہم کہیں اور پڑھتے تھے۔ پر جب کچھ دوستوں نے اس کے پاس پڑھنا شروع کیا تو اشتیاق اور بڑھ گیا آخر ہم بھی ان کے پاس پڑھنے چلے گئے۔ پہلے دن جب ہم گئے تو اس دن ٹیسٹ تھا سو پڑھ نہ پائے پر اگلے دن ہمارا پلے تھا ہم نہیں آئیں گے ہم نے صاف کہہ دیا۔ ہم نے سوچا غصہ کریں گے پر وہ الٹا کہنے لگے ویری گڈ، پلے کی تصویریں لا کر دکھانا اور ہم سوچنے لگے کہ استاد ایسا بھی ہوتا ہے۔

Read more

رونا ایک آرٹ ہے

رونا بھی ایک آرٹ ہے، ایک فن ہے اور کچھ لوگ اس فن سے اس قدر شناسا ہوتے ہیں کہ آپ بھی ان کی مہارت کی داد دیے بغیر رہ نہیں سکتے۔ کچھ لوگ تو روتے بھی اس قدر لطیف طریقے سے ہیں کہ اگر آپ انہیں کبھی دیکھ لیں روتے ہوئے تو قربان جائے بغیر رہ نہ پائیں گے، ادا اور شگفتگی سے بھرپور رونا اور کچھ لوگ اس قدر بے ڈھنگے اور بے سرے طریقے سے روتے ہیں

Read more

ہاں تم اڑ سکتے ہو

جیسے پنچھی کو قید کر کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اب کبھی نہیں اڑ سکتا اور اسے پنجرے نے اپنا اسیر بنا لیا ہے اور وہ اڑنا بھول گیا ہے مگر وہ بھول جاتے ہیں کہ پنچھی کی فطرت میں اڑنا ہی تو ہے۔ اسے جتنا مرضی قید کر لیا جائے اسے تو انتظار رہتا ہے کہ کب موقع ملے اور وہ اڑ جائے۔ کب پنجرے کا دروازہ کھلا ملا اور وہ اڑ جائے۔ وہ مرتے دم تک اس

Read more

مائی برادر بائے فاطمہ جناح

’’مائی برادر‘‘ کتاب فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے متعلق لکھی ہے۔ یہ قائد اعظم کی سوانح حیات ہے۔ اس کی اصل میں یہ انگلش زبان میں لکھی گئی ہے، جو فاطمہ جناح نے ایک انگریز پپلیشر کے کہنے پر لکھی، لیکن پہلی اشاعت پر وہ مقبولیت نہ حاصل کر سکی۔ بعد ازاں 1987 میں قائد اعظم لائبریری نے اسے شایع کیا۔ اب کے اس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ ’’میرے بھائی‘‘ کے نام سے اس کا اردو ترجمہ بھی

Read more

نظریات سے زندگی بدلیے

ہماری زندگی کی اکثر تلخیوں اور ناخوشگواریوں کی وجہ ہمارے بنائے ہوئے نظریات ہوتے ہیں اور ان نظریات کی بنیاد وہ مشاہدات ہیں جو ہم نے ہمارے اردگرد کے ماحول سے لیے ہوئے ہیں اس لیے اردگرد کے ماحول کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، اور ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت بھی ہے کہ جیسے ہمارے مشاہدے ہو نگے ویسے ہی نظریات ہوں گے ۔ اور انہی نظریات کو بنیاد بنا کر ہم زندگی کے فیصلے کرتے ہیں اور یہی

Read more

مطالعے کی افادیت اور تحریر میں اس کی اہمیت

جب جامعہ گجرات کے ریڈر کلب کی طرف سے مطالعہ کی افادیت اور تحریر میں اس کی اہمیت پر مضمون لکھنے کا کہا جاتا ہے تو مجھے سہیل وڑایچ، جاوید چوہدری یاد آ جاتے ہیں اور پھر ان کا زمین سے آسمان تک کا پورا سفر میری آنکھوں کے سامنے ایک منظر کی طرح پیش کر دیا جاتا ہے۔ اور میں سوچنے لگ جاتی ہوں ایک روایتی خاندان، روایتی طرز زندگی رکھنے والے جاوید چوہدری، جنہیں نہ ہی پیدائشی طور

Read more

جادو ٹونا اور ہمارا معاشرہ

جب حالات ناگوار ہوتے ہیں اور انسان کا کوئی کام نہیں ہو رہا ہوتا ہے تو اس پریشانی کے عالم میں لوگ اسے کہتے ہیں کہ ضرور یہ کسی کی طرف سے کوئی بندش ہے۔ یہ سب سن سن کر دن بدن انسان کا یقین ڈگمگانے لگتا ہے اور وہ اسی سوچ کی طرف مائل ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ ایسے مائی بابوں کو ڈھونڈنے لگ پڑتا ہے ویسے ڈھونڈنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کیوں کہ کوئی نہ کوئی ایسا ضرور موجود ہوتا ہے جو آپ کو ان کے پاس لے جانے کے لیے ہر وقت تیار بیٹھا ہوتا ہے اور ان کی باتوں میں آ کر لوگ تعویذ دھاگوں کا سہارا لینے لگ پڑتے ہیں اور اسی طرح کالے جادو تک بات پہنچ جاتی ہے اور انسان اپنا کام سیدھا کرنے کے لیے ہر الٹا سیدھا کام کرتا ہے اور وہ فقیر بابا مائی ایسے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے سارے کام ان کی مرضی کے مطابق کر دیں گے اور انسان ان کے چنگل میں پھنستا چلا جاتا ہے اور ایسا پھنس جاتا ہے کہ پھر مکمل طور پر تباہ و برباد ہونے پر ہی سمجھ آتی ہے کہ وہ کیا کرتا رہا کچھ کو تو تب بھی نہیں آتی۔

Read more

جینے کے لئے کامن سینس کی اہمیت

ہم سب کلاس میں لیکچر لے رہے تھے، ٹیچر لکچر دے کر جیسے ہی نکلے تو ایک دوست نے کاغذ پر ایک سوال لکھ کر سب سے کہا کہ اس کا جواب دو، سوال یہ تھا کہ "اچھی زندگی گزارنے کے لیے کیا ضروری ہے؟ "سب نے اپنے فہم کے مطابق جواب دیا، کسی نے کہا کہ پیسے ، کسی نے کہا ماں باپ اور اللہ کی رضا اور کسی نے کہا اچھا انسان ہونا ضروری ہے ان سب میں

Read more

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال

ہمارے پروفیسر اپنے ایک طالبعلم کی اکثر تعریف کرتے رہتے تھے مگر کچھ دنوں پہلے وہ اس کے ذکر پر افسردہ ہو گئے بتانے لگے کہ عرصے بعد پرسوں میری ملاقات فیضان سے ہوئی تو میں اس کو پہچان بھی نہیں پایا۔ میلے کچیلے کپڑے،پھٹی ہوئی چپل، گویا کہ کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ فیضان تم نے اپنا کیا حال بنا رکھا ہےتو وہ کہنےلگاکہ مجھے نشے نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ میں

Read more

حالات کا ذمہ دار کون ہے؟

جب نئی حکومت آئی تو سب کو یوں لگا جیسے اب سب منٹوں میں بدل جائے گا، یہ لوٹ مار ختم ہو جائے گی انقلاب آ جائے گا۔ حکومت نے بھی آتے ہی بے شمار وعدے اور دعوے کیے جنہیں سن کر جہاں سب کے باغ باغ ہوئے وہیں وہ لوگ بھی حمایت کرنے لگے جو پہلے مخالف تھے۔ امید کی اک فضا قائم ہوتی دکھائی دے رہی تھی جیسے قائم رہنا چاہیے۔ مگر جیسے ہی حکومت سنبھال لی جاتی

Read more

اللہ ہمیں معاف کرے

وہ کہنے لگے، کئی روز سے زندگی جام ہو چکی ہے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔ لوگوں کو عقل ہی نہیں ہے کہ کیا کر رہے ہیں، لوگوں کی انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کچھ لکھتی لکھاتی کیوں نہیں ہو اس پر۔ میرے منہ سے بس اتنا ہی نکل سکا کہ اللہ ہمیں معاف کرے۔ کہنے لگے اللہ تو معاف کر ہی دیتا ہے پر لوگ نہیں کرتے۔ اور میں یہ سوچنے لگ گئی ہاں اللہ تو

Read more

ایک شرمیلی مشہور لڑکی

مانیہ سکوڈوسکا ایک شرملی لڑکی جسے دنیا مادام کیوری کے نام سے جانتی ہے کی کہانی جو حالات کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے اور جینے کا ہنر سکھاتی ہے۔ دنیا کی نامور ترین خاتون سائنس دان جس کو کسی زمانے میں سردی سے بچنے کے لئے رات کو اپنے اوپر کتابوں کا ڈھیر رکھنا پڑتا۔ میں کتاب پڑھ رہی تھی کہ اچانک میرے دھیان کاغذ پر لکھے ایک نام پر گیا جس نے میرے ذہن کو اپنے

Read more

سب گول مال ہے

کسی بھی ملک کی تباہی میں کرپشن سرفہرست ہوتی ہے، کرپشن اور معاشی بدحالی ایک دوسرے سے مکمل حد تک منسلک ہیں جس سے غربت پروان چڑھتی ہے اور معاشرہ تباہ وبرباد ہو جاتا ہے اور اگر آپ معاشرے کو خوشحال بناناچاہتے ہو تو کرپشن کا خاتمہ لازمی شرط ہے۔ کرپشن دیمک کا کردار ادا کرتی ہے جو سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور اس وجہ سے ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچا تا ہے

Read more

معاشرے کا عکس ڈرامہ اور بچوں کا تحفظ

ڈرامہ کسی بھی ملک یا علاقے کے رسم و رواج کی جہاں عکاسی کرتا ہے وہی اس علاقے کی سماجی برائیوں کی نشاندہی کر کے ان کا حل بھی دیتا ہے۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے جدید ٹیلی وژن دور میں بھی ایسے کئی ڈرامے بنے ہیں، جو کافی عرصے تک لوگوں کو یاد رہیں گے۔ ڈرامہ میری گڑیا ایک بہت بڑی کاوش ہے جو معاشرے کے بوسیدہ پہلو پر سے نقاب اٹھاتا ہے اور اس

Read more

پریشان ہونا چھوڑیے اور مسکرائیے

زندگی میں مختلف فیز آتی رہتی ہیں اور جاتی رہتی ہیں، کبھی خوشی کبھی غم کا سائیکل چلتا رہتا ہے بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی خاص فیز کا پریڈ بہت لمبا ہو جاتا اور آپ سوچتے ہیں کہ یہ سب ہی زندگی ہے اور اسے اب بدلنا نہیں تو ایسا نہیں ہے۔ جب آپ مشکل حالات سے گزر رہے ہوتے ہیں یا آپ کا خاندان تکلیف میں ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ درد

Read more

تبدیلی عمران خان سے نہیں ، آپ سے آنی ہے

آج کل لوگوں پر تبدیلی کا کچھ ایسا نشہ چڑھا ہو ہے کہ ان سے کچھ بھی بات کریں تو وہ صرف یہی جواب دیتے ہیں تبدیلی آ گئی ہے، یہ سب سن کر سر پکڑ نے کو دل چاہتا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہے جو وہ آتے ہی سب ٹھیک کر دے گا کہ وہ چھڑی گھمائےگا اور پورا پاکستان نیا بن جائے گا اور سب کچھ بدل جائے گا مگر لوگوں کی

Read more

وطن کی ہوائیں تجھے سلام کہتی ہیں

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ماں کے دو بیٹے شہید ہو جاتے ہیں جب ماں کو خراج تحسین کے لیے بلایا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں تو ماں کہتی ہے کہ اگر میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو میں انہیں بھی وطن پر قربان کر دیتی، بیوی کہتی ہیں مجھے ان کی شہادت پر فخر ہے، بیٹی کہتی ابو میرا غرور ہیں اور بیٹا کہتا

Read more

سنگل پیرنٹ اور چیلنجز

سنگل پیرنٹنگ ایک ایسا موضوع ہے جس پر ہمارے ہاں کم ہی بات کی جاتی ہے مگر اسے زیرِ بحث لانا بہت ضروری ہے تاکہ ان سب کی راہنمائی ہو سکے جو ان حالات کا سامنا کرتے ہیں اور جیسا کہ ہمارے ہاں سنگل پیرنٹ ہونا کوئی اتنی اچھی بات بھی نہیں سمجھی جاتی ہے خاص طور پر جب طلاق ہو چکی ہو، اس سب میں جو امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ عورت کو برتنا پڑتا ہے۔ اسے

Read more

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب

کل پاکستان کی قومی اسمبلی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کو ملک کا 22 واں وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز حسب معمول سورہ فاتحہ کی آیت سے کیا اور اس کے بعد اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، میں آج اللہ کا اور قوم کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان میں وہ تبدیلی لانے کا موقع دیا جس کا یہ قوم ستر سال

Read more

فتح کے بعد عمران خان کی تقریر کا متن

آج سے بائیس سال پہلے میں نے جناح کے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، آج اس پاکستان کی تعبیر ممکن دکھائی دیتی ہے۔ یہ پاکستان کے تاریخ ساز الیکشن تھے، جہاں دہشت گردی تھی مسائل تھے مگر عوام نے اور خاص طور پر جس طرح بلوچستان کی عوام نے دہشت گردی کو شکست دی اور الیکشن کو کامیاب بناکر جمہوریت کو فروغ دیا وہ قابل تحسین ہے، سکیورٹی فورسز کا شکریہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے۔ اس

Read more

سوالوں کی قوت۔ ذاتی ڈوپلمنٹ

”سوال ہی جواب ہیں، جو سوال کرتا ہے، وہ جواب سے گریز نہیں کر سکتا۔ “ تم جانتےہو ہمارے یقین کس طرح ہمارے فیصلوں، ہمارے عملوں، ہماری زندگیوں کی سمت، ہماری قسمت پر اثرانداز ہوتے ہیں اور یہ سب اثرات تمہاری سوچ کی پیداوار ہوتے ہیں۔ سوچ سے مراد ہے تمہارے ذہن کی، تمہاری سوچ کی پیداوار ہوتے ہیں۔ سوچ سے مراد تمارے ذہن کا تمہاری ساری زندگی کے دوران معانی کی قدر پیمائی کرنےاور معانی تخلیق کرنے کا انداز۔

Read more

پانی کی تباہی: چند حقائق

پچھلے دنوں یوٹوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کیسے 2050 میں لوگ پانی کو چھپا چھپا کر لاکرز میں رکھیں گے اور چور ڈاکو پیسے اور سونے کو چھوڑ کر پانی کی چوری کریں گے۔ دیکھنے میں ویڈیو کافی مذاحقہ خیز لگی مگر اگر اسی رفتار سے ہم پانی کا بے دریغ استعمال کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہمیں یہ دن دیکھنا پڑے گا۔ پانی انسانی زندگی کا نہایت اہم غذائی جزو

Read more

لڑکیوں کی تعلیم کیوں ضروری

ارشاد نبیؐ ہے:۔ ’علم حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض ہے۔ ‘ عورت اور مرد وہ اہم ستون ہیں جن پر یہ معاشرہ قائم ہے دونوں معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بغیر یہ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اور نہ پھل پھول سکتا ہے اس معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے دونوں کا کردار اہم ہے۔ جس طرح کسی معاشرے کے افراد کی ترقی کے لئے تعلیم لازمی

Read more

ووٹر کی ترجیح تعلیم ہونی چاہیے

ہر انسان چاہے وہ ا میر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت تعلیم اس کی بنیادی ضرورت ہے۔ دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی ہے ۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہوتی ہےاور دنیا کی کئی قومیں تعلیم پر توجہ نہ دے کر زوال کا شکار ہوچکی ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعظیم اور تہذیب سیکھنا بھی

Read more