تعلق کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟


ہم بھلا دیتے ہیں کہ ہم انسان ہیں آخر
ہم ہیرو یا ہیوئینز نہیں ہیں
ہماری حدود ہیں
ہم ہمیشہ حسین نہیں رہ سکتے
ہم خامیوں سے پاک نہیں
ہم کھاتے ہیں ،پیتے ہیں
اچھے لگتے ہیں ،برے لگتے ہیں
ہم ایک لمحے میں خوشبو بکھرتے ہیں
تو دوسرے لمحے پسینے سے شرابور ہوتے ہیں
ہم محبت کر سکتے ہیں
اور کبھی محبت کا جواب محبت سے دینے میں ناکام ہو سکتے ہیں
ہر گلاب کو کانٹوں میں گھرے ہوئے زندہ رہنا ہوتا ہے
ہم بھلا دیتے ہیں
کانٹے ہمیں ہمیشہ تکلیف دیں گے
سوچ لو ہم انسان ہیں
تعلق کبھی نہیں ٹوٹے گا
اقبال لطیف
ترجمہ ثنا بتول درانی

Facebook Comments HS