گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو کیوں ہٹایا گیا؟


وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا جبکہ چیئر مین ایف بی آر محمد جہانزیب نے اثاثے ڈیکلریشن سکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا جس پر وزیر اعظم ناراض ہوگئے تھے۔

سٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جس پر گورنر سٹیٹ بینک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق چیئر مین ایف بی آر نے اثاثے ڈیکلریشن سکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا۔ چیئر مین ایف بی آر کا موقف تھا کہ سکیم وزیر اعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔ چیئر مین ایف بی آر کے موقف پر شیخ رشید نے جملہ کسا تھا کہ سکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کااظہار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئر مین ایف بی آر کے موقف پر وزیر اعظم نے اظہار ناراضی کیا تھا ۔

Facebook Comments HS