گورنر اسٹیٹ بینک نے استعفیٰ دے دیا


گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طارق باجوہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طارق باجوہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے طارق باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Facebook Comments HS