جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی باہمی لڑائی کے باعث عمران کے دل سے اتر گئے: سہیل وڑائچ


تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں۔ جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد غیر منتخب لوگوں کی گرفت مضبوط ہے۔ سنا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری ہی کابینہ کے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں۔ جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ماضی یہ بتاتا ہے کہ وہ جس سے مطمئن نہ ہوں، اس کو ہٹانے میں دیر نہیں لگاتے۔

پنجاب میں یہ مذاق بنا ہوا ہے کہ وزیر اعظم چیک کرتے ہیں کہ کس سیکرٹری کو تین ماہ پورے ہوگئے ہیں۔ تاہم اس رویے سے یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ اس طرح ٹیم نہیں بن پاتی اورنہ ان میں اعتماد آتا ہے۔

Facebook Comments HS