پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کر دیئے: 58 ہزار مقامی نمائندے فارغ


لپنجاب حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر کے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا ہے جس کے بعد 58 ہزار بلدیاتی نمائندے فارغ ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔

بلدیاتی اداروں کے تحلیل ہونے کے بعد پنجاب حکومت مقررہ مدت میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔ اس عرصہ کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامی افسران کے ذریعے عوام کو میونسپل خدمات فراہم کی جائیں گی ۔

Facebook Comments HS