پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے زبردست اضافہ
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31 پیسے ہوگئی۔
تیل کی قیمت سات روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی،
ایف بی آر نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں پر ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح جاری کر دی۔ پٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح 17 فیصد کر دی گئی۔ ڈیزل پر جی ایس ٹی 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا۔


