عمران خان کا ایک اور وعدہ: 1200 اہلکار پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے
وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نجی نیوز چینل 24 نیوز کے مطابق لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے دو ایس پیز اور 9 ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 1200 وارڈنز کو وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ زمان پارک، مال روڈ، ایچی سن کالج اور شوکت خانم ہسپتال کے پاس وارڈنز کو تعینات کیا گیا جبکہ شاہی قلعہ اور کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی وارڈنز کو تعینات کیا گیا۔
ٹریفک وارڈنز کی دو روز تک چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔ اس دوران دفتری عملہ بھی سڑکوں پر تعینات کیا گیا ۔
Facebook Comments HS


