یہ فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا کہ ملک کیسے چلنا ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری رویت ہلال کے لئے سائنسدانوں کی کمیٹی کا اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر میدان میں اتر آئے ہیں۔ ان سے ٹویٹر پر سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے خیال میں کیا مولوی حضرات اس کمیٹی کو قبول کریں گے؟
جس پر فواد چوہدری نے جواب جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے، مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس منطق سے تو پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر اعظم کہتے تھے۔ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں، نوجوانوں نے طے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لے جا سکتی ہے۔
Facebook Comments HS


