عمران خان کی حکومت اگلے سال ختم ہوجائے گی: منظور وسان


پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے۔ 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔

ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر۔ صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ یہ پہلے رمضان ہوں گے جب غریب عوام پانی سے سحر اور افطار کریں گے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).