چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں؟ فواد چوہدری پھر میدان میں


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید اور رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ کم از کم چاند دیکھنے کا معاوضہ تو نہیں لینا چاہیے۔ پوری دنیا میں ایسے معاملات رضاکارانہ طور پر ہوتے ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضا کارانہ دیکھ لیا کریں۔ چاند دیکھنے پر بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے جبکہ علماءکرام بھی میری تجویز کی حمایت کر رہے ہیں۔ چاند دیکھنے کیلئے سائنسی تکنیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 10 سال کا کیلنڈر بن جائے تو غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس محدود ذرائع ہیں۔ ہلال آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے تو پھر دوربین کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ سپارکو ٹیم کی موجودگی کیوں ضروری ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ علما کو چاند کااعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کو خود چاند نظر آنے کااعلان کرنا چاہئے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ ہم ایک پرانا پاکستان چاہتے ہیں یا ایک جدید پاکستان چاہتے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).