عمران خان نے اب کس کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کر لیا؟


نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ ہمایوں اختر خان کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے تاہم اس حوالے سےسرکاری سطح پر کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اور مشیر کو بھی جلد ہی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی کابینہ میں بہت سی اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔

Facebook Comments HS