نواز شریف کی جیل واپسی پر مریم نواز یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی


مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جیل حکام کو حوالگی کے وقت مریم نواز گاڑی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہوں گی اور آخری حد تک اپنے والد کے ہمراہ رہیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل مریم نواز نواز شریف سے اظہار یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کل اپنے والد کورخصت کریں گی ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کل پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی اور نواز شریف کو جیل تک رخصت کرنے جائیں گی۔ مریم نواز رائے ونڈ سے کوٹ لکھپت جیل تک نواز شریف کے ساتھ موجود ہوں گی۔ حمزہ شہباز بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

Facebook Comments HS