جیل عوام سے میرا رشتہ ختم نہیں کر سکتی، نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا نہ آج کوئی ڈوری ہلانے والا کامیاب ہو گا: نوازشریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل جانے سے قبل کارکنوں کے نام اہم پیغام مین کہا ہے کہ جیل اور قید میرا عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتی۔ نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ ہی آج کوئی ڈوری ہلانے والا یہ رشتہ توڑ سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ ہمیں یہ زنجیریں توڑنا ہوں گی اور قید سے نکلنا ہو گا۔ اٹھو اور ایک تحریک بن کر پھیل جاؤ۔ عظیم فتح ہماری منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قید میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
واضح رہے ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نوازشریف کو کل دوبارہ جیل منتقل کیا جائیگا ۔
Facebook Comments HS


