داتا دربار لاہور کے باہر پولیس وین پر خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی


داتا دربار لاہور کے باہر سڑک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔

داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی، دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد میو اسپتال اور جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر اضافی عملے کو طلب کرلیا گیا۔ میمو اسپتال میں 3 افراد کی لاشیں اور 19 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت سہیل کے نام سے کی گئی ہے جب کہ دوسرے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹروں کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود ہے اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).